سوشل میڈیا پر پروپیگنڈے کا جواب، مصطفیٰ کمال نے اپنی بیٹی کو اینٹی سروائیکل کینسر ویکسین لگوا دی

ہفتہ 20 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے اینٹی سروائیکل کینسر ویکسین کے بارے میں پھیلنے والی افواہوں کو رد کرتے ہوئے اپنی بیٹی کو ویکسین لگوا لی۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سروائیکل ویکسین کے بارے میں جھوٹی مہم چلائی جا رہی ہے، جس کا جواب میں نے ایسے کرکے دیا کہ اپنی بیٹی کو سب کے سامنے ویکسین لگوا دی تاکہ واضح ہو کہ یہ ویکسین محفوظ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سروائیکل کینسر کیخلاف آگاہی مہم، شہزاد رائے بھی میدان میں آگئے

انہوں نے کہاکہ میرے 30 سالہ سیاسی سفر میں کبھی اپنے اہل خانہ کو عوامی طور پر سامنے نہیں لایا، لیکن اس بار غلط اطلاعات کو روکنے کے لیے مجھے یہ فیصلہ کرنا پڑا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جیسے میری بیٹی مجھے عزیز ہے، ویسے ہی مجھے قوم کی ہر بیٹی پیاری ہے۔ ہمارا مقصد اللہ کی رضا کی خاطر عوام کو بیماریوں سے بچانا ہے۔

مصطفیٰ کمال نے کہاکہ موجودہ نظام صحت میں ہر فرد کا علاج ممکن نہیں، لوگ اسپتالوں میں داخل ہونے کے بعد وہیں کے ہو کر رہ جاتے ہیں، اس لیے ضروری ہے کہ ہم ویکسینیشن کی اہمیت کو سمجھیں اور اسے عام کریں۔

وفاقی وزیر کے مطابق آئندہ مزید ویکسینز متعارف کروائی جائیں گی، اور بیماریوں سے بچاؤ کے لیے ان کا استعمال ناگزیر ہوگا۔ کینسر ایک ایسا جان لیوا مرض ہے جو صرف مریض کو نہیں، بلکہ اس کے پورے خاندان کو متاثر کرتا ہے، لہٰذا اس سے بچاؤ ہی سب سے مؤثر راستہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سروائیکل کینسر ویکسین تولیدی صحت کے لیے کتنی محفوظ، پاکستان میں لوگ بائیکاٹ کیوں کررہے ہیں؟

واضح رہے کہ حکومت نے 15 ستمبر سے ملک میں اینٹی سروائیکل کینسر ویکسین کی مہم شروع کی ہے، تاہم اس حوالے سے سوشل میڈیا پر مختلف غلط فہمیاں پھیلائی جارہی ہیں، جس کا جواب آج وفاقی وزیر صحت نے دے دیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وفاقی کابینہ نے بجٹ 27-2026 کی منظوری دے دی، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کا فیصلہ

ایئر انڈیا طیارہ حادثے کو ایک سال مکمل، متاثرہ خاندان آج بھی انصاف کے منتظر

’الحمدللہ! یہ بجٹ پوری توجہ، محنت اور خلوص کے ساتھ تیار کیا گیا ہے‘، وزیراعظم شہباز شریف کا بجٹ کی تیاری پر اظہار اطمینان

پاکستان اور یورپی یونین کا امریکا ایران پیش رفت پر تبادلہ خیال، سفارتکاری کو مسئلے کا حل قرار

وفاقی بجٹ میں انفرااسٹرکچر اور توانائی منصوبوں کے لیے بھاری فنڈز کی تجویز

ویڈیو

بجٹ 27-2026: پیٹرول کی قیمت کم ہو تو مہنگائی آدھی رہ جائے گی، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

نواز شریف برینڈ ہیں، اگلے الیکشن میں ن لیگ کلین سویپ کرے گی،عظمیٰ بخاری

کالعدم ایکشن کمیٹی کا گھناؤنا چہرہ بے نقاب، کیا خوفناک مطالبہ کیا گیا تھا؟

کالم / تجزیہ

 فیفا ورلڈ کپ، 48 ٹیمیں ایک خواب

اسرائیل کی ملٹری ڈاکٹرائن

’سعودی عرب پاکستان کی ریڈ لائن ہے‘