رؤف حسن ریمانڈ پر ، وقاص جنجوعہ کی رہائی کا حکم

جمعہ 2 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انسداد دہشتگردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما رؤف حسن کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے کردیا ہے، جبکہ پیکا ایکٹ عدالت نے پی ٹی آئی کے میڈیا کوآرڈینیٹر وقاص جنجوعہ کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔

اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت میں پی ٹی آئی رہنما رؤف حسن کے کے خلاف بارودی مواد کیس کی سماعت اے ٹی سی جج طاہر عباس سپرا نے کی۔

یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف ٹیپو سلطان کیسے بنے؟ رؤف حسن کی رہائی کیسے عمل میں آئی؟

دوران سماعت پراسیکیوٹر راجا نوید عدالت سے استدعا کی کہ رؤف حسن کا مزید 7 روزہ جسمانی ریمانڈ دیا جائے، پراسیکیوٹر نے مؤقف اپنایا کہ چھاپے مارے گئے لیکن بدقسمتی سے مزید ملزمان تک رسائی فی الحال حاصل نہیں ہ سکی، رؤف حسن سے ان کے ساتھی ملزمان کے نام معلوم کرنے ہیں، جس کے لیے ان کی کسٹڈی درکار ہے۔

کیل صفائی علی بخاری نے پراسیکیوٹر کی جانب سے رؤف حسن کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ مانگنے کی مخالفت کی اور کہا کہ رؤف حسن پر صرف ایما کی حد تک الزام ہے، برآمد تو کچھ نہیں ہوا، مدعی مقدمہ کا رؤف حسن کے خلاف بیان ہے تو سامنے لائیں، حیران ہوں روف حسن کا ریمانڈ چاہیےکیوں؟ سمجھ نہیں آرہی مجھے، اگر ریمانڈ نہیں بنتا تو کیس سے ڈسچارج کرنا چاہیے، ریمانڈ ہی دینا ضروری نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پیکا ایکٹ عدالت نے پی ٹی آئی رہنما رؤف حسن کو رہا کرنے کا حکم دے دیا

انسداد دہشتگردی عدالت نے رؤف حسن کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں سی ٹی ڈی کے حوالے کر دیا اور انہیں کل دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کی۔

پیکا ایکٹ عدالت کا پی ٹی آئی میڈیا کوآرڈینیٹر وقاص جنجوعہ کو رہا کرنے کا حکم

دوسری جانب پیکا ایکٹ عدالت اسلام آباد نے پی ٹی آئی کے میڈیا کوآرڈینیٹر وقاص جنجوعہ کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے،ڈیوٹی مجسٹریٹ عباس شاہ نے 50 ہزار روپے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی، وقاص جنجوعہ پر دہشتگردی کی انفارمیشن بنانے، پھیلانے اور دھماکے کا الزام ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی سیکریٹریٹ پر چھاپا مار کر احمد وقاص جنجوعہ کو گرفتار کیا تھا، مزید یہ کہ ایف آئی اے نے ریاست مخالف پراپیگنڈے میں ملوث ہونے پر پی ٹی آئی رہنما رؤف حسن کو بھی گرفتار کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں