ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں کا اسماعیل ہنیہ کی شہادت کا بدلہ لینے کا اعلان

ہفتہ 3 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

یمن میں ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغیوں کے رہنما عبدالمالک الحوثی نے تہران میں حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے جواب میں اسرائیل کو فوجی ردِ عمل کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ ادھر اسرائیل نے بھی انتباہ کیا ہے کہ کسی بھی حارحیت کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔

عبدالمالک الحوثی نے ٹیلی ویژن پروگرام میں کہا ہے کہ بنا شرم کے کیے جانے والے اس خطرناک جرم پر کوئی فوجی ردِ عمل ہونا چاہیے، یہ کھلم کھلا اسرائیلی جارحیت ہے۔ حماس کے سربراہ کا قتل تمام عالمی اصولوں کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے بیروت پر اسرائیلی حملے میں حزب اللہ کے اعلیٰ کمانڈر فواد شکر کی ہلاکت کی بھی مذمت کی۔ ادھر اسرائیل نے بھی خبردار کیا ہے کہ کسی بھی جارحیت کی صورت میں انہیں بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔

مزید پڑھیں:کیا اسماعیل ہنیہ کی شہادت میں ایرانی ایجنٹ ملوث ہیں؟

نیتن یاہو نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل کسی بھی صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار ہے، اگر کسی نے ہم پر حملہ کیا تو جوابی کارروائی کی جائے گی۔

یمنی باغی نومبر 2023 سے بحیرہ احمر میں تجارتی جہازوں پر ڈرون اور میزائل داغتے رہے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ یہ غزہ جنگ کے دوران فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی ہے۔ یمن اور اسرائیل کے درمیان لگ بھگ 2 ہزار کلو میٹر کا فاصلہ ہے۔

یمن کے حوثی باغیوں نے اسرائیل کے شہر تل ابیب پر 19 جولائی 2024 کو بھی ایک ڈرون حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے تھے۔ اس حملے کے جواب میں اسرائیل کے جنگی جہازوں نے یمن میں حوثی باغیوں کے کنٹرول والی بندرگاہ الحدیدہ کو نشانہ بنایا تھا۔ اسرائیل کے حملے میں 3 افراد ہلاک جبکہ 87 زخمی ہوئے تھے۔

مزید پڑھیں:دوحہ: حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ سپرد خاک کردیے گئے

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق یمن کے حوثی باغیوں کے ترجمان یحییٰ ساری نے ایک بیان میں کہا تھا کہ فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے اسرائیل کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری رہے گا، تل ابیب ہمارا اہم ہدف ہے جو ہمارے ہتھیاروں کی رینج میں آتا ہے۔ ادھر اسرائیل کے وزیرِ دفاع یوو گیلنٹ کا کہنا تھا کہ اگر حوثیوں نے دوبارہ حملہ کرنے کی جرات کی تو ان کے خلاف مزید کارروائیاں بھی ہوسکتی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

ایشیا کپ، 41 سال بعد پاک-بھارت فائنل ہونے کو تیار، ٹورنامنٹ فائنلز میں پاکستان کا پلڑا بھاری

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی