بلوچستان حکومت نے بلوچ یکجہتی کمیٹی کے گرفتاردرجنوں کارکنان کو رہا کردیا ہے۔
گوادر میں ضلعی انتظامیہ اور بلوچ یکجہتی کمیٹی کے مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد حکومت بلوچستان اور بلوچ یکجہتی کمیٹی کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے تحت بلوچ یکجہتی کمیٹی کے 77 کارکنوں کو رہا کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچ یکجہتی کمیٹی اور حکومت کے درمیان مصالحت کھٹائی میں پڑگئی، احتجاج جاری
ڈپٹی کمشنر گوادر حمودالرحمان کے مطابق بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے دھرنا ختم کرنے کے بعد ان کے 77 گرفتار کارکنوں کو رہا کیا گیا ہے،حکومت کی جانب سے اہم شاہراہیں کھولنے کا عمل بھی جاری ہے، گوادر میں مواصلاتی نظام بحال کرنے کے احکامات بھی جاری کردیے گئے ہيں۔
یہ بھی پڑھیں:بلوچستان سے ہزاروں تاجر کیوں ہجرت کرگئے؟
واضح رہے کہ بلوچ یکجہتی کمیٹی (بی وائی سی) گزشتہ ہفتے سے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں احتجاج کررہی تھی، اس دوران شرکا کی سیکیورٹی اہلکاروں سے جھڑپوں کے نتیجے میں کم از کم 3 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے، جبکہ درجنوں افراد کو گرفتار بھی کیا گیا تھا۔