بنگلہ دیش کے خلاف کونسے 3 کھلاڑی ڈیبیو کررہے ہیں؟ کپتان شاہین آفریدی نے اعلان کردیا

منگل 10 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش کے خلاف ون ڈے سیریز میں سابق کپتان بابر اعظم کو ڈراپ نہیں کیا گیا بلکہ ٹیم مینجمنٹ نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دے کر مستقبل کے لیے تیار کرنا چاہتی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ 3 ڈیبیو ہوں گے۔ صاحبزادہ فرحان اوپنر کے طور پر ٹیم کا حصہ ہوں گے، معاذ صداقت بھی بطور اوپنر میدان میں اتریں گے جبکہ شامل حسین ون ڈاؤن پوزیشن پربیٹنگ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم کی فارم پر کڑی تنقید، سابق کھلاڑی کیا کہتے ہیں؟

ان کا مزید کہنا تھا کہ تینوں کھلاڑی ڈومیسٹک کرکٹ میں شاندار کارکردگی دکھا چکے ہیں اور ٹیم کو امید ہے کہ وہ بین الاقوامی سطح پر بھی اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کریں گے۔

قومی کپتان نے واضح کیا کہ بابر اعظم کو اسکواڈ سے باہر کرنے کا فیصلہ کارکردگی کی بنیاد پر نہیں بلکہ نوجوان کھلاڑیوں کو مواقع دینے کی حکمت عملی کے تحت کیا گیا ہے۔ اس سیریز کے لیے کسی کھلاڑی کو ڈراپ نہیں کیا گیا۔ ہم چاہتے ہیں کہ نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیا جائے کیونکہ وہی ٹیم کا مستقبل ہیں اور آئندہ ورلڈ کپ کے لیے انہیں تیار کرنا ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بابراعظم دنیا کے بہترین کھلاڑیوں میں سے ہیں ہم اس چیلنج کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں، مچل مارش

شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ ٹیم کے چند کھلاڑی بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں کھیل چکے ہیں جس کی وجہ سے انہیں مقامی کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے میں آسانی ہوگی۔

انہوں نے بنگلہ دیش کو ایک مضبوط حریف قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہوم گراؤنڈ پر میزبان ٹیم ہمیشہ خطرناک ثابت ہوتی ہے اس لیے پاکستان سیریز کو سنجیدگی سے لے رہا ہے اور ٹیم پوری تیاری کے ساتھ میدان میں اترے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

خضدار: رشتے سے انکار پر خاندان کے 3 افراد قتل، اسپیکر بلوچستان اسمبلی نے رپورٹ طلب کرلی

تین گنا قیمت، جعلی اور ایکسپائر اشیا، سلمیٰ بٹ کا موٹروے ریسٹ ایریاز پر موجود مارٹس کے خلاف سخت ایکشن

پاکستان اور صومالیہ میں بحری دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

چین کی طرز پر اسلام آباد میں لا انفورسمنٹ انویسٹی گیشن سینٹر قائم ہوگا، محسن نقوی

پاکستان اور امریکا کا دہشتگردی کے خلاف تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

ویڈیو

سولر انقلاب کے بعد پاکستان کا اگلا بڑا امتحان، ماہرین کا بیٹری اسٹوریج اور اسمارٹ گرڈز کی اہمیت پر زور

آزاد کشمیر میں اقتدار کی دوڑ تیز، ن لیگ کی سادہ اکثریت، وزارت عظمیٰ کے لیے بڑے نام سامنے آگئے

صومالی وزیرِ دفاع کی نیول اور ایئر ہیڈکوارٹرز آمد، دفاعی شراکت داری، تربیت اور استعدادِ کار بڑھانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

پہلا دروازہ