حیدرآباد: کھیت میں بکریاں چرانے پر زمیندار نے 10 سالہ بچہ قتل کردیا

ہفتہ 3 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سندھ کے علاقے حیدرآباد میں زمیندار نے ظلم و بربریت کی انتہا کرتے ہوئے کھیت میں بکریاں چرانے پر 10 سالہ بچے کو قتل کردیا۔

جیو نیوز کے مطابق پولیس نے بتایا ہے کہ بچے کو قتل کرنے کا واقعہ حیدرآباد کے علاقے سیری میں پیش آیا، جہاں زمیندار نے کھیت میں بکریاں چرانے پر معصوم بچے کی جان لے لی۔

یہ بھی پڑھیں سانگھڑ میں ظالم وڈیرے نے غریب شہری کے اونٹ کی ٹانگ کاٹ دی

پولیس کے مطابق ملزم نے بکریاں چرانے والے بچے کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتارا۔

ایس ایس پی حیدرآباد کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے پولیس کی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اور تلاش جاری ہے۔

دوسری جانب میڈیا رپورٹس کے مطابق بچے کے ورثا نے ٹنڈو محمد خان روڈ پر احتجاج کیا ہے، اور حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ قاتل کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔

یہ بھی پڑھیں اونٹنی کی ٹانگ کاٹنے میں ملوث مبینہ ملزمان کی ضمانت منظور

واضح رہے کہ کھیت میں بکریاں یا کوئی اور جانور جانے پر تشدد کی خبریں حالیہ عرصے میں بہت عام ہوئی ہیں، کچھ عرصہ قبل سندھ کے علاقے میں ہی ایک ملزم نے اونٹنی کی ٹانگ کاٹ دی تھی۔ جبکہ ایسے ہی کچھ واقعات پنجاب میں بھی پیش آئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان میں شراب خانوں کی اجازت ہونی چاہیے، فواد چوہدری

این اے 130 کا انتخابی تنازع ختم، نواز شریف کے خلاف یاسمین راشد کی درخواست خارج

کراچی کو عالمی معیار کا شہر بنانے کا عزم، سندھ حکومت کی ایف ڈبلیو او سے شراکت داری

نصیب سے بڑھ کر شہرت ملتی ہے نہ فالوورز، صبا فیصل نے تنقید پر خاموشی توڑ دی

بِمان بنگلہ دیش ایئرلائنز کی پاکستان کے لیے براہِ راست پروازیں کا آغاز 29 جنوری سے ہوگا

ویڈیو

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

جعلی مقدمات قائم کرنے سے لوگ ہیرو بن جاتے ہیں، میاں داؤد ایڈووکیٹ

عمران خان نے کہا تھا کہ ’فوج میری ہے اور میں فوج کا ہوں‘، شاندانہ گلزار

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟