سندھ میں بڑے پیمانے پر سولر سسٹم دینے کا اعلان

ہفتہ 3 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ کے 2 لاکھ گھرانوں کو سولر سسٹم دے رہے ہیں، کم آمدنی والے خاندانوں کو 80 فیصد سبسڈی پر سسٹم فراہم کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ ہاؤس میں سولر ہوم سسٹم کے معاہدے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ تمام کمپنیوں کے نمائندوں کو خوش آمدید کہتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں سولر پینلز کا حصول اب ہوا آسان، عوام کے لیے بڑی خوشخبری

مراد علی شاہ نے کہاکہ 3 کمپنیاں ہیں جو برٹش، یو ایس اور چائینیز بیسڈ ہیں، بتایا گیا ہے کہ پہلے 50 ہزار سولر سسٹمز اکتوبر میں انسٹال ہوجائیں گے۔

انہوں نے کہاکہ یہ پراجیکٹ کلین انرجی کے حوالے سے مہم کا حصہ ہے، ہمارے پاس کوئلے کے بڑے ذخائر ہیں۔

انہوں نے کہاکہ سب سے سستی بجلی ہمارے تھر پراجیکٹ سے فراہم کی جارہی ہے، ونڈ اور سولر انرجی بھی سندھ میں موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں کراچی:300یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کو سولر پینل مفت ملیں گے

انہوں نے کہاکہ سندھ سولر انرجی پراجیکٹ ورلڈ بینک کے تعاون سے شروع کیا جارہا ہے، ورلڈ بینک اس پراجیکٹ پر 100 ملین ڈالر کی فنڈنگ کررہا ہے۔ جبکہ ایکنک 27.4 بلین روپے کی لاگت سے معاہدے کی منظوری دے چکی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لیونل میسی کے باڈی گارڈ کی شدید فٹنس روٹین نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی

بھارتی ثقافت اپنائیں تو مسلمان اور عیسائی بھی ہندو ہیں، آر ایس ایس چیف کا بیان

ایران امریکا سے معاہدہ کرنے کے لیے ’بے تاب‘ ہے، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

کرکٹ کے بعد گائیکی کا جادو، یونس خان کی گانا گاتے ویڈیو وائرل

روبلاکس نے صارف بچوں پر اہم پابندی عائد کردی

ویڈیو

مردوں کےعالمی دن پر خواتین کیا سوچتی ہیں، کیا کہتی ہیں؟

کوئٹہ کے مقبول ترین روایتی کلچوں کا سفر تندور کی دھیمی آنچ سے دلوں تک

27ویں ترمیم نے چیخیں نکلوا دیں، فیض حمید کیس میں بڑا کھڑاک

کالم / تجزیہ

پاک افغان تناؤ، جے شنکر کے بیان سے امید باندھیں؟

تحریک انصاف کو نارمل زندگی کی طرف کیسے لایا جائے؟

فواد چوہدری کی سیز فائر مہم اور اڈیالہ جیل کا بھڑکتا الاؤ