پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے سابق وزیراعلیٰ پنجاب و مرکزی صدر پی ٹی آئی چوہدری پرویز الٰہی نے ملاقات کی ہے۔
عمران خان اور پرویز الٰہی کے درمیان ملاقات میں سپریم کورٹ میں عام انتخابات کے حوالے سے زیر سماعت مقدمے پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
اس موقع پر عمران خان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ میں چاہے فل بینچ بھی بن جائے ہمیں فرق نہیں پڑتا۔آئین میں واضح طور پر لکھا ہے کہ انتخابات 90 روز کے اندر ہونے چاہییں۔
اس موقع پر سابق وزیراعلیٰ پنجاب وصدر پی ٹی آئی پرویزالٰہی نے کہا کہ ن لیگ عدلیہ کو تقسیم کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے مگر عوام عدالت عظمیٰ کے خلاف کسی بھی سازش کا بھرپور جواب دے گی۔
پرویزالٰہی کا کہنا تھا کہ بھکاری وزیراعظم نے قوم کو بھی بھکاری بنا دیا ہے اور لوگ آٹے کی لائنوں میں لگ کر جانوں سے ہاتھ دھو رہے ہیں۔