پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر شاہد کی نمازِ جنازہ پڑھانے والا بیٹا ہی ان کے قتل میں ملوث نکلا

پیر 5 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور نجی اسپتال کے مالک ڈاکٹر شاہد صدیق کے قتل میں بیٹا ملوث نکلا، قتل کی واردات کا منصوبہ بنانے والے بیٹے نے باپ کی نماز جنازہ بھی پڑھائی تھی۔ پولیس کے مطابق مقتول کے بیٹے قیوم شاہد کو ٹھوس شواہد کی بنیاد پر گرفتار کرلیا گیا ہے۔

تحریک انصاف کے رہنما و نجی اسپتال کے مالک ڈاکٹر شاہد صدیق کے قتل کی تفتیش میں لرزہ خیز انکشافات سامنے آئے ہیں، ڈاکٹر شاہد کے بیٹے قیوم نے قریبی دوست کے ساتھ مل کر باپ کے قتل کا منصوبہ بنایا۔ پولیس کے مطابق ملزم قیوم کے دوست کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: لاہور: پی ٹی آئی رہنما شاہد صدیق قاتلانہ حملے میں جاں بحق

قتل کا وقوعہ

گزشتہ جمعہ یعنی 2 اگست کو ڈاکٹر شاہد صدیق جمعہ کی نماز پڑھ کر اپنی گاڑی میں بیٹھنے لگے تو نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کرکے انہیں ہلاک کردیا تھا، اس قتل کامقدمہ انکے بیٹے تیمور صدیق کی مدعیت میں 4 نامعلوم ملزمان کیخلاف درج کیا گیا تھا۔

آئی جی پنجاب عثمان انور کی ہدایت پر پولیس نے اس معاملے کی تفتیش کا آغاز کرتے ہوئے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج حاصل کی، جس میں دیکھا گیا کہ سفید رنگ کی چھوٹی  کار جمعہ کے روز صبح 9 بج کر 50 منٹ سے ڈاکٹر شاہد صدیق کی ریکی پر تھی، جس میں خود ان کا بیٹا قیوم صدیق سوار تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹانک میں ججز کے اسکواڈ پر فائرنگ، 2 محافظ شہید

اس معلومات کی تصدیق کے بعد پولیس نے قیوم سے تفتیش شروع کی تو اس نے اپنے والد کے قتل سے متعلق لرزہ خیز انکشافات کیے۔

’میں پسند کی شادی کرنا چاہتا تھا‘

قیوم صدیق نے پولیس کو بتایا کہ وہ ایک لڑکی سے شادی کرنا چاہتا تھا لیکن والد ڈاکٹر شاہد صدیق اس رشتہ سے متفق نہ ہوئے جس کے بعد اس نے اپنے باپ کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کی، قیوم نے اپنے ایک دوست کے ساتھ مل کر اپنے والد کے قتل کی منصوبہ بندی کی۔

دونوں میں مل کر 2 کروڑ روپے کے عوض ایک شوٹر کی خدمات حاصل کی اور والد کے آنے جانے کی ساری معلومات بھی اس شوٹر سے شئیر کی، جس دن پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر شاہد جمعہ کی نماز پڑھنے گئے تو قیوم نے شوٹر کو بتایا کہ انکے والد کس وقت گھر سے نکلے ہیں اور کون سے مسجد میں گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: کاشغر ایئرپورٹ پر پنجاب پولیس افسران کی لڑائی، آئی جی پنجاب نے نوٹس لے لیا

قیوم جمعے کے روز صبح کے وقت بھی علاقے کی صورتحال کا جائزہ لیتا رہا، پولیس کے آرگنائزڈ کرائم یونٹ نے 2 دن کے اندر اس کیس میں ملوث قاتل کو پکڑلیا، قیوم صدیق نے تفیش کے دوران یہ بھی بتایا کہ وہ اپنے باپ پر جنوری کے مہینے میں بھی قاتلانہ حملہ کروا چکا ہے جس میں وہ بچ گئے تھے اس حملے میں شوٹر کو پچاس لاکھ روپے کی رقم ادا کی تھی۔

ایک بیٹا مدعی اور دوسرا قاتل

پی ٹی آئی کے مقتول رہنما ڈاکٹر شاہد صدیق کا ایک بیٹا تیمور صدیق اس کیس کا مدعی جبکہ دوسرا بیٹا قیوم صدیق قاتل ہے، پولیس کے مطابق ڈاکٹر شاہد صدیق کا بیٹا قیوم اپنے باپ کے قتل کے بعد انصاف مانگتا رہا، قتل کی واردات کا منصوبہ بنانے والے بیٹے نے باپ کی نماز جنازہ بھی پڑھائی۔ پولیس نے بتایا کہ باپ کی نماز جنازہ پڑھاتے ہوئے ملزم رو رہا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل