بنگلہ دیش میں مخلوط عبوری حکومت بنا کر امن قائم کریں گے، آرمی چیف جنرل وقار الزمان

پیر 5 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بنگلہ دیشی آرمی چیف جنرل وقار الزمان نے قوم سے خطاب میں اعلان کیا ہے کہ ملک کو مخلوط عبوری حکومت کے ذریعے چلایا جائے گا۔ اس سلسلے میں سیاسی جماعتوں سے مشاورت جاری ہے۔ ملک میں کرفیو یا ایمرجنسی کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

جنرل وقار الزمان نے بنگلہ قوم سے پُرامن رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب مل کر ملک کو مسائل سے نکالیں گے، کوشش کریں گے کہ آج رات تک مسائل کا حل تلاش کرلیں۔

مزید پڑھیں:بنگلہ دیش: شیخ حسینہ واجد مستعفی، آرمی چیف کا مخلوط عبوری حکومت بنانے کا اعلان

انہوں نے کہا کہ ہم ملک کا امن واپس لائیں گے، مشتعل طلبا سے گزارش ہے کہ اب پُرامن رہیں اور اپنے گھروں کو لوٹ جائیں۔ بنگلہ دیش کے تمام فیصلے فوج کرے گی۔ عوام صبر کامظاہرہ کریں اور املاک کو نقصان نہ پہنچائیں۔

بنگلہ دیشی آرمی چیف کا کہنا تھا کہ عوام فوج پر اعتماد رکھیں، حالات ٹھیک ہوجائیں گے۔ مسائل کا حل نکالیں گے، عوام پرتشدد واقعات سے دور رہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp