الیکشن کمیشن: اراکین اسمبلی و سینیٹ کو 31 دسمبر تک گوشوارے جمع کرانے کی ہدایت

پیر 5 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اراکین پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلی کے ممبران کو اثاثوں اور واجبات کے گوشوارے 31 دسمبر تک جمع کرانے کی ہدایت کردی۔

ترجمان الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ الیکشن ایکٹ 2017 کی دفعہ 137 کے تحت تمام اراکین پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلی کے ممبران کے لیے لازم ہے کہ وہ اپنے علاوہ اہلیہ اور زیر کفالت بچوں کے اثاثوں اور واجبات کے گوشوارے برائے مالی سال 24-2023 مجوزہ فارم بی کی صورت میں مقررہ تاریخ سے پہلے یا 31 دسمبر 2024 تک الیکشن کمیشن کے پاس جمع کرائیں۔

یہ بھی پڑھیں الیکشن کمیشن نے 41 آزاد ارکان کے معاملے پر سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا

ترجمان نے کہاکہ ہر ممبر اسمبلی و سینیٹ 30 جون تک کے اثاثوں اور واجبات کے گوشوارے 31 دسمبر تک الیکشن کمیشن کے پاس جمع کرانے کا پابند ہے۔

ترجمان کے مطابق سیکشن 137 کی ذیلی شق (2) کے تحت کمیشن ایک پریس ریلیز کے ذریعے ہر سال یکم جنوری کو مقررہ تاریخ تک مطلوبہ گوشوارے جمع نہ کروانے والوں کے نام شائع کرے گا۔

ترجمان نے کہاکہ 16 جنوری کو ایک حکم کے تحت کمیشن 15 جنوری تک مذکورہ گوشوارے جمع نہ کروانے والے اراکین پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلیوں کے ممبران کی رکنیت معطل کر دے گا اور مذکورہ گوشوارے جمع نہ کروانے تک وہ پارلیمنٹ و اسمبلی کی کسی بھی کارروائی میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں تحریک انصاف نے مخصوص نشستوں کی فہرست الیکشن کمیشن کو دے دی، صنم جاویدبھی شامل

ترجمان نے کہاکہ اگر کوئی ممبر اپنے پیش کردہ گوشواروں میں کسی قسم کی غلط معلومات فراہم کرنے کا مر تکب پایا گیا تو کمیشن سیکشن 137 کے تحت گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ سے 120 دن کے اندر اس بدعنوانی کے جرم کے ارتکاب کی پاداش میں کارروائی کرے گا۔

ترجمان نے مزید کہاکہ گوشوارے جمع کرانے کے لیے فارم بی الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ اسلام آباد، متعلقہ صوبائی الیکشن کمشنر کے دفاتر، سینیٹ سیکریٹریٹ، قومی و صوبائی اسمبلیوں کے سیکریٹریٹ سے مفت حاصل کیا جا سکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

ایشیا کپ، 41 سال بعد پاک-بھارت فائنل ہونے کو تیار، ٹورنامنٹ فائنلز میں پاکستان کا پلڑا بھاری

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی