کیا اسٹونک کی بکنگ اب مزید آسان، کتنے پیسے دیکر گاڑی حاصل کی جاسکتی ہے؟

منگل 6 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کورین کمپنی کیا نے پاکستان میں اپنی گاڑی اسٹونک کی بکنگ مزید آسان کردی ہے، تاہم، پہلے سے 11لاکھ 25ہزار روپے کم پیسوں میں اسٹونک کی بکنگ کرائی جاسکے گی۔ کیا موٹرز کی جانب سے دی گئی یہ پیشکس محدود مدت کے لیے ہے۔

کیا موٹرز پاکستان نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک پر پوسٹ کرتے ہوئے یہ پیشکش کی ہے کہ صارفین دسمبر 2024 میں ڈیلیور کی جانے والی گاڑی کی بکنگ صرف 13لاکھ 75ہزار روپے میں کرسکیں گے جبکہ اس سے قبل اسی گاڑی کی بکنگ 25لاکھ روپے میں کی جارہی تھی۔

مزید پڑھیں: اسٹونک کی قیمت میں ہوشربا اضافہ، نئی قیمت کب سے لاگو ہوگی؟

خیال رہے کیا موٹرز پاکستان نے اسی سال اپریل میں گاڑی کی قیمت میں 15لاکھ روپے کی کمی کی تھی۔ جس پر وی نیوز نے گاڑی کی قیمت میں اچانک بڑی کمی کی وجہ معلوم کی تو معلوم ہوا تھا کہ قیمت لمیٹڈ اسٹاک کی وجہ سے کم کی گئی تھی۔

جس کے بعد کیا کے تمام شورومز پر گاہکوں کا رش بڑھ گیا تھا اور لوگ جس شوروم میں صرف گاڑیاں دیکھنے آتے تھے، وہاں دیکھے بغیر ہی گاڑی بک کرا رہے تھے۔ کمپنی کی طرف سے اس آفر سے لوگوں نے بھرپور فائدہ اٹھایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: قیمت کم ہونے کے بعد کیا اسٹونک کی بُکنگ بند، وجہ کیا بنی؟

تاہم، جولائی میں آکر خوشی کی گھڑیاں ختم ہوئیں اور کورین کمپنی کیا پاکستان نے اپنی سب کومپیکٹ کراس اوور اسٹونک کی قیمت میں 7لاکھ 80ہزار روپے کا اضافہ کردیا۔ جس کے بعد اس اسپورٹس یوٹیلیٹی وہیکل کی قیمت ایک مرتبہ پھر آدھے کروڑ سے تجاوز کرتے ہوئے 55لاکھ 50ہزار روپے ہوگئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp