قیمت کم ہونے کے بعد کیا اسٹونک کی بُکنگ بند، وجہ کیا بنی؟

جمعرات 2 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

29 اپریل کو کورین آٹو مینوفیکچرر ’کیا‘ کی مقامی نمائندہ کمپنی لکی موٹر کارپوریشن کی جانب سے اسٹونک کی قیمت میں اچانک 15 لاکھ 13 ہزار روپے کمی کے اعلان کے بعد شہریوں کی بڑی تعداد نے کیا شوروم کا رخ کرلیا تھا۔

تاہم آج تیسرے روز ہی کمپنی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ اسٹونک کی مزید بکنگ فی الحال بند کردی گئی ہے کیونکہ بڑی تعداد میں بکنگ کے باعث کمپنی مذکورہ گاڑی کی ستمبر 2024 تک ڈیلیوری کی پابند ہوچکی ہے۔

کیا کمپنی کی جانب سے جاری ایک اعلامیہ کے مطابق 29 اپریل کو کیا اسٹونک کی قیمت میں 15 لاکھ سے زائد کمی کے حوصلہ افزا اعلان کے بعد صارفین کی جانب سے مذکورہ گاڑی کی بکنگ کا زبردست رجحان سامنے آیا جو انتہائی خوشگوار تھا۔

نتیجتاً رواں برس ستمبر تک اسٹونک کی ڈیلیوری کے لیے کمپنی بکنگ مکمل کرچکی ہے، اور بکنگ کی ترتیب کے حساب سے رواں ماہ یعنی مئی سے اسٹونک کی فراہمی کا آغاز کیا جاچکا ہے۔

’ستمبر میں ڈیلیوری کے لیے کی گئیں تمام بکنگ 23 لاکھ 50 ہزار روپے کی جزوی ادائیگی کے بعد قبول کی جائیں گی، مارکیٹ کے ردعمل اور اپنے اسٹاک کی پوزیشن دیکھتے ہوئے اکتوبر کے لیے مزید آرڈر کا جلد آغاز کیا جائے گا، جس کے بارے میں علیحدہ سے مطلع کردیا جائے گا۔‘

کیا کمپنی کے اعلامیہ کے مطابق کمپنی نے اپنے معزز صارفین کے فائدے کی خاطر ستمبر میں ڈیلیوری کے لیے کی گئی تمام بکنگ، جن کی جزوی یا مکمل ادائیگی کی جاچکی ہے، پرائس لاک نافذ کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے، تاہم اس ضمن میں وفاقی یا صوبائی حکومتوں کی جانب سے کسی بھی اضافی ٹیکس کے نفاذ کی صورت میں صارفین کو یہ بوجھ اٹھانا ہوگا۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایل اے 44 ویلی 5: ن لیگ کے امیدوار احمد رضا قادری بھاری اکثریت سے کامیاب

ٹیسٹ سیریز کا دوسرا میچ، ویسٹ انڈیز کی ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری

کسی کو شکایت ہے تو الیکشن کمیشن سے رجوع کرے، ن لیگ نے آزاد کشمیر میں دھاندلی کا الزام مسترد کردیا

برطانیہ کا صدیوں پرانا نظام بدلنے کی تیاری؟ وزیراعظم اینڈی برنہم کا اہم بیان سامنے آگیا

مظفرآباد میں ایم این اے صلاح الدین جونیجو پر حملہ کرنے والوں کو گرفتار کیا جائے، بلاول بھٹو

ویڈیو

فیفا میں اعتماد کا بحران، انفانٹینو کی قیادت ناقابل قبول قرار

40 سال کی کم ترین سطح پر پہنچنے والے ین کو سہارا دینے کے لیے ٹوکیو اور واشنگٹن متحرک

براڈ پیک پر برفانی تودے سے ہلاک نرمل پرجا کی لاش مل گئی، ریسکیو آپریشن جاری

کالم / تجزیہ

جاوید میانداد کی ایک ناقابل فراموش اننگز کا تذکرہ

غزہ کے بچوں کی دلدوز شاعری   

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور