پشاور میں پولیس موبائل کے قریب دھماکہ ہوا ہے، جس کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ کی دوڑیں لگ گئیں۔
پشاور پولیس کے مطابق پشاور میں پولیس موبائل کے قریب دھماکے ہوا ہے جس سے گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا ہے، بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیم نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی ہے۔
دھماکے سے گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا ہے، جبکہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔
پشاور پولیس کے مطابق دھماکہ مصروف ترین ورسک روڈ پر رنگ روڈ کے قریب ہوا ہے، ابتدائی معلومات اور شواہد سے دھماکہ بارودی مواد کا لگ رہا ہے، جو سڑک کنارے نصب تھا۔
پولیس کا مؤقف ہے کہ بی ڈی یو کی رپورٹ کے بعد ہی دھماکے کے بارے حتمی مؤقف دیا جا سکتا ہے۔