اولمپکس سے نااہل بھارتی ریسلر وینیش پھوگاٹ کا کھیلوں کی عالمی عدالت سے رجوع

جمعرات 8 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پیرس اولمپکس سے نااہل ہونے والی بھارتی ریسلر وینیش پھوگاٹ نے کھیلوں کی عالمی عدالت سے رجوع کرلیا ہے، انہیں گزشتہ روز مقررہ جسمانی وزن کی حد سے زیادہ وزنی ہونے کے باعث  فائنل سے قبل نااہل قرار دیا گیا تھا۔

بھارت کی اسٹار ریسلر وینیش پھوگاٹ کو محض 100 گرام وزن زیادہ ہونے کی وجہ سے پیرس اولمپکس میں طلائی تمغے کے مقابلے کے لیے نااہل قرار دیا گیا ہے تاہم یہ بھی حقیقت ہے کہ منگل کو ہونے والے مقابلوں سے قبل ان کا وزن مقررہ حد کے مطابق ہی تھا۔

یہ بھی پڑھیں: تنازعات کی شکار بھارتی ریسلر اولمپک فائنل کے لیے نااہل کیوں قرار پائیں؟

اولپمکس قوانین کے مطابق نااہل قرار دیے جانیوالا ایتھلیٹ مقابلوں کی پوزیشن میں آخری نمبر پر چلا جاتا ہے، تاہم بھارتی ریسلر کا موقف ہے کہ آخری مقابلے سے قبل ان کا وزن جائز ہونے کی بنیاد پر وہ چاندی کے تمغے کی حقدار ہیں، اور اسی موقف کی بنیاد پر انہوں نے کھیلوں کی عالمی عدالت سے ثالٹی کی اپیل کی ہے، جہاں سے آج فیصلہ متوقع ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی ریسلر وینیش پھوگاٹ نے 50 کلوگرام کیٹیگری کے سیمی فائنل میں کیوبا کی یوزنیلیس گزمین کو شکست دی تھی جس کے بعد گزشتہ روز فائنل میں ان کا مقابلہ امریکا کی سارہ ہلڈیبرانڈ کے ساتھ ہونا تھا، تاہم مقابلے سے قبل فقط 100 گرام وزن زیادہ ہونے کے باعث وہ مقابلے سے باہر ہوگئیں۔

مزید پڑھیں:نامور بھارتی خاتون ریسلر نے اپنے میڈلز سڑک پر کیوں پھینکے؟

فائنل سے قبل فقط 100 گرام وزن زیادہ ہونے کی وجہ سے بھارتی اولمپک ایسوسی ایشن کی جانب سے پیرس کے وقت کے مطابق صبح ساڑھے 8 بجے ان کی نااہلی کی تصدیق کی گئی، اس نااہلی کی وجہ سے وینیش پھوگاٹ  اولمپکس میں طلائی تمغہ حاصل کرنیوالی پہلی بھارتی ریسلر بننے کا موقع حاصل نہیں کرسکیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وینیش پھوگاٹ کے آخری مرحلے میں نااہل ہونے پر بھارتی عوام نے افسوس کا اظہار کیا ہے، اور کچھ لوگوں نے اسے بھارتی حکومت کی سازش بھی قرار دیا ہے، کیونکہ وینیش پھوگاٹ نے بھارتی دارالحکومت دہلی کی سڑکوں پر مودی سرکار کے خلاف کئی روز احتجاج کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افریقہ کی منڈیوں میں داخلے کا سنہری موقع، یوگنڈا کی پاکستان کو 25 سال تک ٹیکس چھوٹ سرمایہ کاری کی پیشکش

صومالی قزاقوں کو تاوان ادا نہیں کریں گے، پاکستان عالمی قوانین کا پابند ہے، اسحاق ڈار

ملک کے مختلف علاقوں میں 30 اگست سے 4 ستمبر تک بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری

وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی کا بند راستے کھولنے اور انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا اعلان، گرین بس سروس کا افتتاح کردیا

بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کے نائیکوپ فعال، ویزے کا بھی کوئی مسئلہ نہیں، تحریک انصاف کا منفی پروپیگنڈا بے نقاب

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں