4 سالہ لڑکے نے کتاب شائع کر کے ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا

ہفتہ 1 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں ایک لڑکا  صرف 4 سال 218 دن کی عمر میں کتاب شائع کرنے والا کم عمر ترین شخص بن گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات سے تعلق رکھنے والے 4 سالہ بچے نے کتاب شائع کرنے والے سب سے کم عمر فرد (مرد) ہونے کا ریکارڈ توڑتے ہوئے یہ ثابت کر دیا کہ کامیابی کی راہ میں عمر رکاوٹ نہیں ہوتی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق ابوظہبی سے تعلق رکھنے والے ننھے سعید راشد المہیری 4 سال اور 218 دن کی عمر میں کتاب شائع کرنے والے دنیا کے سب سے کم عمر ترین شخص ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ان کے ریکارڈ کی تصدیق 9 مارچ 2023 کو اس وقت ہوئی جب ان کی کتاب (The Elephant Saeed and the Bear) کی ایک ہزار سے زائد کاپیاں فروخت ہوئیں۔ ان کی یہ کتاب دو جانوروں کے درمیان دوستی کی کہانی سے متعلق ہے۔

لیکن سعید راشد المہیری اپنے خاندان میں واحد نہیں جنہوں نے کوئی ریکارڈ بنایا ہو ان کی بڑی بہن الذہبی بھی ایسا ہی ایک ریکارڈ اپنے نام کر چکی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سعید راشد المہیری کی سب سے بڑی حامی ان کی 8 سالہ بہن دو لسانی کتابوں کی سیریز (خواتین) شائع کرنے والی سب سے کم عمر شخص ہونے کا ریکارڈ اپنے نام کر چکی ہیں۔ الذہبی ملک کے سب سے کم عمر کاروباری افراد میں سے ایک ہیں اور مقامی اشاعتی کمپنی رینبو چمنی ایجوکیشنل ایڈز بھی چلاتی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق سعید راشد المہیری کا کہنا ہے کہ وہ میں اپنی بڑی بہن سے بہت پیار کرتے ہیں، انہیں اپنی بہن کے ساتھ کھیلنا اچھا لگتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی بڑی بہن سے ہی متاثر ہو کر کتاب لکھنے کا سوچا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج نفرت اور بربریت کے علم بردار، مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

’فرینڈشپ ناٹ آؤٹ‘، دہشتگردی ناکام، سری لنکن ٹیم کا سیریز جاری رکھنے پر کھلاڑیوں اور سیاستدانوں کے خاص پیغامات

عراقی وزیرِ اعظم شیاع السودانی کا اتحاد پارلیمانی انتخابات میں سرفہرست

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ