ہندو مذہبی تیوہار کے بینر پر ’میا خلیفہ‘ کی تصویر نے ہنگامہ کھڑا کردیا

ہفتہ 10 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت میں ہندو مذہبی تیوہار کے لیے لگائے گئے بینر پر غیر اخلاقی فلموں کی سابق لبنانی پورن اسٹار میا خلیفہ کی تصویر لگادی گئی، جس نے علاقے میں ہنگامہ بپا کردیا۔ بینر’آدی‘ تیوہار کے لیے لگایا گیا تھا، جس میں تمل ناڈو کے مندروں میں دیوی اماں (پاروتی) کی پوجا کی جاتی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست تامل ناڈو کے کانچی پورم ضلع میں ہندو مت کا مذہبی بینر آویزاں کیے جانے کے بعد ہنگامہ کھڑا ہوگیا۔ پاروتی پوجا کی تقریبات میں ہزاروں ہندو شرکت کرتے ہیں اور یہ کئی دنوں تک جاری رہتی ہے۔

مزید پڑھیں:امریکی اسٹار کائیلی جینر کو اسرائیل کے حق میں کی گئی پوسٹ کیوں ڈیلیٹ کرنا پڑی؟

تامل ناڈو میں بینر پر ہندو دیوتاؤں کے ساتھ میا خلیفہ کی تصویر دیکھ کر پجاریوں کا غصہ عروج پر پہنچ گیا۔ فحش فلموں کی سابق اداکارہ کی تصویر میں کمپیوٹر سافٹ ویئر یا ایپلیکیشن کے ذریعے تبدیلی کی گئی تھی اور اسے ہندو مذہب میں ڈھالنے کی کوشش کی گئی تھی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر بینر کو ہٹادیا۔

میا خلیفہ پورن انڈسٹری میں کام کرنا چھوڑ چکی ہیں۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے ماڈلز کو پیغام دیا تھا کہ وہ پورن انڈسٹری میں کام نہ کریں اور ایسے تمام لوگوں سے دور رہیں جو انہیں اس کام کے لیے پُرکشش آفر کرتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افواہیں مسترد، اڈیالہ جیل انتظامیہ نے بانی پی ٹی آئی کی صحت بالکل بہتر قرار دیدی

تحریک انصاف دہشتگردوں سے مذاکرات پر زور دیتی ہے، ان سے ایک ضلع ہی واپس لے کر دکھادے، خرم دستگیر خان

اچھے معاشی دن دور دور تک نظر نہیں آتے، مفتاح اسماعیل

کیا نوعمری 32 سال تک جاری رہتی ہے؟ نئی تحقیق نے دماغ کی 5 اہم ارتقائی منزلیں بیان کر دیں

دھرمیندر کی مسکراہٹ اور شفقت کبھی نہیں بھول سکوں گی، ارچنا پورن سنگھ

ویڈیو

پاکستان میں بے روزگاری کا طوفان، 56 لاکھ لوگ بے روزگار، خیبر پختونخوا سب سے آگے

شہباز شریف کی چھٹی، مریم نواز اگلی وزیراعظم، قومی اسمبلی تحلیل، نئے الیکشن کی گونچ، کل کا دن اہم کیوں؟

وی ایکسکلوسیو: اسمبلی توڑ دیتا تو آج بھی وزیراعظم ہوتا، چوہدری انوارالحق

کالم / تجزیہ

این اے 18 ہری پور سے ہار پی ٹی آئی کو لے کر بیٹھ سکتی ہے

دیوبند کا سب سے بڑا محسن : محمد علی جناح

پاکستان کا جی ایس پی پلس سفر جاری رہے گا