اسلام آباد میں باجوں کی خرید و فروخت پر پابندی عائد

اتوار 11 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 14 اگست کی آمد سے قبل باجوں کی خرید و فروخت اور اسٹاک کرنے پر پابندی عائد کردی گئی۔

ضلعی انتظامیہ نے 10 روز کے لیے دفعہ 144 کا نفاذ کرتے ہوئے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ وہ باجوں کے استعمال سے اجتناب کریں۔

یہ بھی پڑھیں ’100 روپے کا پودا یا 500 روپے کا باجا؟‘، رمضان چھیپا کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو احکامات دیے ہیں کہ اسٹالز پر بکنے والے باجے قبضے میں لیے جائیں۔

ڈپٹی کمشنر عرفان نواز میمن نے کہاکہ مختلف اسٹالز پر باجوں کی فروخت کھلے عام جاری ہے، اسٹال مالکان اپنے پاس باجوں کی فروخت بند کریں۔

انہوں نے کہاکہ باجے کا استعمال یا بیچنے والے کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp