وطن پر اپنے 2 اور بیٹے قربان کرنے کو تیار ہوں، والد لیفٹیننٹ عزیر محمود شہید

منگل 13 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لیفٹیننٹ عزیر محمود شہید کے والد نے اپنے بیٹے کی شہادت پر قوم کے نام عظیم پیغام میں کہا ہے کہ ان کے 2 بیٹے اور بھی ہیں جنہیں وہ اس پاک دھرتی پر قربان کرنے کے لیے تیار ہیں۔

لیفٹیننٹ عزیر محمود شہید کے والد کا کہنا تھا کہ شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے، اس پاک سر زمین میں شہیدوں کا لہو شامل ہے جن کے خون کی قیمت اس دنیا موجود نہیں، میں اپنے تمام بیٹوں کو اس مٹی پر قربان کرنے کے لیے تیار ہوں، ہم خوارجیوں کے سامنے ہار نہیں مانیں گے اور فتح پاک آرمی کی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: وادی تیراہ میں زخمی ہونے والے لیفٹیننٹ عزیز محمود ملک شہید ہوگئے، نماز جنازہ ادا

شہید لیفٹیننٹ عزیر محمود کے والد نے مزید کہا کہ مجھے فخر ہے کہ میں ایک شہید کا والد ہوں، میں نے اللہ کے فیصلے پر سر جھکایا ہے اور شکر گزار ہوں، آپ سب ہمارے لیے دعا کریں کہ اللہ ہمیں صبر عطا فرمائے۔

واضح رہے کہ اٹک سے تعلق رکھنے والے لیفٹیننٹ عزیر محمود نے 11 اگست کو وادی تیرہ میں خوارجیوں سے بہادری سے لڑتے ہوئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا تھا۔ پوری قوم اس بہادر سپوت کے عظیم باپ کے حوصلے اور جرأت کو بھی سلام پیش کرتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp