حکومت کا 13 اور 14 اگست کو جشن آزادی فیسٹیول کے انعقاد کا اعلان

منگل 13 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حکومت پاکستان نے جشن آزادی پاکستان کے موقع پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں آزادی فیسٹیول کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔

جشن آزادی پاکستان کی مناسبت سے 13 اور 14 اگست کو ایف نائن پارک اسلام آباد میں فیسٹیول کا انعقاد کیا جارہا ہے، جس میں اولمپیئن ارشد ندیم بھی شرکت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں 14 اگست کو برج خلیفہ پر پاکستانی پرچم کیسے سجایا جاتا ہے؟

فیسٹیول میں فیملیز کے لیے کھانے کے اسٹالز اور بچوں کی تفریح کا سامان مہیا کیا جائے گا، اس کے علاوہ ملک کے نامور فنکار سجاد علی، عمیر جسوال، ینگ سٹنرز، نتاشہ بیگ، نمرہ مہرا اپنی آواز کا جادو جگائیں گے۔

فیسٹیول میں شاندار ڈرون شو اور آتش بازی کا بھی مظاہرہ کیا جائے گا، لوگ فیملیز کے ساتھ شریک ہوکر لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp