کیا تحریک انصاف بلوچستان ہزاروں کارکنان کو اسلام آباد احتجاج کے لیے اکٹھا کر پائے گی؟

جمعرات 21 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی فائنل کال پر 24 نومبر کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پی ٹی آئی کی جانب سے احتجاجی جلسہ عام منعقد کیا جارہا ہے، جس کے لیے تحریک انصاف کی جانب سے ملک بھر میں کارکنان کو اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد کے بعد پشاور ہائیکورٹ میں بھی پی ٹی آئی احتجاج کیخلاف درخواست دائر

24 نومبر کو ہونے والے جلسے کے لیے ملک بھر میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان نے تیاریاں مکمل کر لی ہیں، پنجاب اور خیبر پختونخوا سے پاکستان تحریک انصاف کے اراکین صوبائی و قومی اسمبلی کو 5 سے 10 ہزار کارکنان کو جمع کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی کے اسلام آباد کے احتجاج کے لیے جہاں دیگر صوبوں میں تیاریاں جاری ہیں وہیں بلوچستان میں بھی پاکستان تحریک انصاف نے جلسے میں شرکت کے لیے تیاریاں مکمل کر لیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی احتجاج: شرپسندی میں ملوث طلبہ کی تعلیمی اسناد و داخلے، دیگر افراد کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹس منسوخ کرنے پر غور

وی نیوز سے بات کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی صدر داؤد کاکڑ نے بتایا کہ عمران خان کی کال پر بلوچستان سے بھی بڑی تعداد میں کارکن اسلام آباد میں ہونے والے جلسے میں شرکت کریں گے۔

مزید پڑھیں:24نومبر پی ٹی آئی احتجاج، رینجرز اور ایف سی کے 9ہزار اہلکاروں کی خدمات طلب

انہوں نے بتایا کہ صوبے کے تمام اضلاع میں موجود عہدے داروں کو ہدایت کر دی گئی ہے کے زیادہ سے زیادہ کارکنان کو اکھٹا کیا جائے۔ تاہم پاکستان تحرک انصاف بلوچستان 23 نومبر کو کوئٹہ سے روانہ ہوں گے جبکہ اب تک 1800 سے زیادہ کارکن اسلام آباد پہنچ چکے ہیں جو جلسہ عام میں شریک ہوں گے۔

داؤد کاکڑ نے دعویٰ کیا ہے کہ بلوچستان بھر میں 10 ہزار سے زیادہ پی ٹی آئی کارکن جلسہ عام میں شریک ہوں گے جن کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں: احتجاج کا کوئی فائدہ نہیں، پی ٹی آئی قیادت عمران خان کی مقبولیت سے فائدہ اٹھا رہی ہے، فیصل واوڈا

ادھر تجزیہ کاروں کا کہنا ہے ہے کہ پاکستان تحریک انصاف جس افرادی قوت کا دعویٰ پنجاب اور خیبر پختونخوا میں رکھتی ہے ویسی قوت سندھ اور بلوچستان میں نہیں ہے۔ بلوچستان میں پاکستان تحریک انصاف نے 2018 کے انتخابات میں قومی اور صوبائی اسمبلی کے لیے چند سیٹیں تو حاصل کیں لیکن صوبے میں اپنی مضبوط پوزیشن حاصل نہیں کر سکی۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس کے علاوہ بلوچستان کی سیاست ملک بھر کی سیاست سے مختلف ہے۔ ملک بھر میں جہاں سیاسی جماعتیں صوبوں میں اپنی اپنی ساکھ رکھتی ہیں وہیں بلوچستان میں قبائلی نظام کی وجہ سے سیاست شخصیات کے اطراف گھومتی ہے، اس کے علاوہ قوم پرست اور مذہبی سیاسی جماعتوں کی گرفت مرکز کی سیاسی جماعتوں سے زیادہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا احتجاج کوئی چیلنج نہیں، یہ کال خود ان کے لیے نقصان کا باعث بنے گی، رانا ثنااللہ

سیاسی پنڈتوں کا یہ بھی مؤقف ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے وفاق میں بلوچستان کی کم نمائندگی کی وجہ سے صوبے کو زیادہ ترجیح نہیں دی جس کی وجہ سے صوبے کے نوجوانوں میں عمران خان اس طرح مقبول نہیں جس طرح دیگر صوبوں میں مقبول ہیں۔

اس کی واضح مثال یہ بھی ہے کہ 9 مئی کو ملک بھر میں شدید پرتشدد مظاہرے ہوئے لیکن بلوچستان میں مظاہروں کی نوعیت ویسی سنگین نہیں تھی جیسے ملک بھر میں تھی تاہم ان تمام تر وجوہات کی وجہ سے یہ امکان کم ہے کہ اسلام آباد احتجاج میں بلوچستان کی کوئی بھرپور نمائندگی یا تعداد پہنچ سکے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں