اسٹاک ایکسچینج میں لسٹڈ کمپنیوں کی تعداد بڑھ گئی، پاکستان کے لیے خوشخبری

منگل 13 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں لسٹڈ کمپنیوں کے حوالے سے اہم اعلان سامنے آگیا ہے، جس کے مطابق مارگن اینڈ اسٹینلے کیپیٹل انٹرنیشل نے پاکستان کی 7 کمپنیوں کو انڈیکس میں شامل کرلیا۔

ایم ایس سی آئی کے انڈیکسز میں شامل پاکستانی کمپنیوں کی تعداد 82 ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں پاکستان اسٹاک ایکسچینج مسلسل دوسرے دن مندی کے رحجان کا شکار

ایم ایس سی آئی کی جانب سے سہ ماہی جائزے کے بعد پاکستانی کمپنیوں کی درجہ بندی جاری کی گئی ہے، ماہرین کے مطابق فیصلے سے پاکستانی کیپیٹل مارکیٹ میں بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا۔

آٹو سیکٹر کی سازگار انجینیئرنگ کو ایم ایس سی آئی کے مین فرنٹیئر مارکیٹ انڈیکس میں شامل کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ اسمال کیپ انڈیکس میں پاکستان کی 6 کمپنیوں کو شامل کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں پاکستان اسٹاک ایکسچینج بدستور بلندیوں کی جانب گامزن، پھر نئی تاریخ رقم

واضح رہے کہ دنیا کے بڑے سرمایہ کار ادارے شیئرز میں انویسٹمنٹ کے لیے مارگن اینڈ اسٹینلے کو فالو کرتے ہیں، دنیا کے 100 بڑے سرمایہ کار اداروں میں سے 95 ادارے ایم ایس سی آئی کے کلائنٹس ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp