دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کی پاکستانی قیادت اور قوم کو جشن آزادی کی مبارکباد

بدھ 14 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے پاکستان کے 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر پاکستانی قوم اور قیادت کو مبارکباد پیش کی ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے لکھا کہ میں پاکستان کے یوم آزادی پر پاکستانی قوم اور قیادت کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہاکہ جہاں پاکستان اپنی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے سفر پر گامزن ہے وہیں متحدہ عرب امارات دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو بڑھانے، ترقی کے نئے مواقع تلاش کرنے اور خوشحالی اور کامیابی سے بھرپور مستقبل کی تعمیر کے لیے مل کر کام کرنے کے لیے اپنے مستقل عزم کا اعادہ کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں ملک بھر میں 78واں یوم آزادی روایتی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے

انہوں نے مزید لکھا کہ پاکستانی قوم کو آزادی کی خوشیاں مبارک ہوں۔

واضح رہے کہ پاکستانی قوم آج 78 ویں یوم آزادی کا جشن منا رہی ہے، 14 اگست 1947 وہ تاریخی دن تھا جب پاکستان ایک آزاد ملک کے طور پر دنیا کے نقشے پر سامنے آیا۔

آج کے دن جشن آزادی مناتے ہوئے قوم کی جانب سے بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح سمیت تحریک پاکستان میں اپنا کردار ادا کرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں 78ویں یوم آزادی کے موقع پر روسی صدر ولادی میر پیوٹن کا پاکستانیوں کے نام پیغام

جشن آزادی پاکستان کے موقع پر دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کے علاوہ دیگر ممالک کے سربراہان مملکت نے بھی پاکستانی قیادت اور قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp