امریکا کے صدارتی اُمیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی 8 سال پرانی ویڈیو ایک مرتبہ پھر وائرل ہوگئی ہے، جس میں انہوں نے مسلم خصوصاً افغانستان کی خواتین کے پردہ پر بات کرتے ہوئے تھا کہ ہم پردہ کوناگوارسمجھتے ہیں لیکن وہ ہزاروں سالوں سے پردہ کرتی آ رہی ہیں، ہم ان کے معاملے میں مداخلت کرنے والے کون ہوتے ہیں؟ اگر میں عورت ہوتا تو میں بھی پردہ کرتا۔
یہ بھی پڑھیں:امریکی صدارتی انتخابات: کملا ہیرس نے ڈونلڈ ٹرمپ پر 4 پوائنٹس کی برتری حاصل کر لی
جمعرات اس ویڈیو میں ڈونلڈ ٹرمپ تقریب سے خطاب میں کہتے ہیں کہ میں نے پردہ کرنے والی خاتون کو دیکھا میں یہ نہیں کہوں گا کہ یہ کوئی ناگوار بات ہے افغان خواتین ہزاروں سالوں سے پردہ کر رہی ہیں۔ وہ پردہ کرنا چاہتی ہیں، تو ہمیں اس معاملے میں کیوں دخل دینا چاہیے؟ میرے خیال میں پردہ کرنا میک اپ سے زیادہ مناسب ہے۔ اگر میں عورت ہوتا، تو میں بھی پردہ کرتا۔‘
🔴 ڈونلڈ ٹرمپ:
“افغان خواتین ہزاروں سالوں سے پردہ کر رہی ہیں۔ وہ پردہ کرنا چاہتی ہیں، تو ہمیں اس معاملے میں کیوں دخل دینا چاہیے؟ میرے خیال میں پردہ کرنا میک اپ سے زیادہ مناسب ہے۔ اگر میں عورت ہوتا، تو میں بھی پردہ کرتا۔” pic.twitter.com/p3k9OtvxeI
— RTEUrdu (@RTEUrdu) August 15, 2024
ڈونلڈ ٹرمپ کہتے ہیں کہ میں نے دیکھا کہ خواتین کا انٹرویو کیا جا رہا ہے۔ جس میں وہ کہہ رہی ہیں کہ پردہ کرنا چاہتی ہیں، ہم یہ پردہ ایک ہزار سال سے کرتی آ رہی ہیں پھر ہمیں کوئی کیوں کہے گا کہ ہم ایسا نہ کریں؟
مزید پڑھیں:کملا ہیرس صدراتی دوڑ میں آگے، سروے رپورٹ نے ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت کا پول کھول دیا
ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق وہ پردہ کرنا چاہتی ہیں تو پھر ہم کیوں ان کے معاملے میں مداخلت کر رہے ہیں؟ درحقیقت یہ پردہ کرنا بہت آسان ہے، آپ کو میک اپ کرنے کی بھی ضرورت نہیں رہتی۔ اس میں ہر کوئی کتنا خوبصورت لگ رہا ہے، کیا میک سے زیادہ پردہ کرنا آسان نہیں ہوگا؟
ڈونلڈ ٹرمپ اس ویڈیو میں کہتے ہیں کہ ’میں آپ کو بتاؤں کہ اگر میں ایک عورت ہوتا، تو کیا میں ایسا نہیں کرنا چاہتا؟ میں ضرور ایسا کرنا چاہتا، میں ایسا کرنے کے لیے تیار ہوتا۔