حوالہ ہنڈی، غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث نجی بینک ملازمین سمیت 3 افراد گرفتار

جمعہ 16 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر داخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات پر حوالہ ہنڈی اور غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، ایف آئی اے نے اسی سلسلے میں چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران کراچی سے 3 ملزمان کو گرفتار کیا ہے جن میں سے 2 بینک ملازمین تھے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق، ایف آئی اے کراچی زون نے حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج کے خلاف مختلف کارروائیوں کارروائیوں میں 3 ملزمان کو گرفتار کیا ہے، گرفتار ملزمان میں روح اللہ، خاور حسین اور شاہزیب شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: اغوا برائے تاوان و قتل کے 4 ملزمان کو پھانسی کی سزا

ایف آئی اے ترجمان کے مطابق، ملزم روح اللہ اور خاور حسین کو نیو چالی کراچی میں واقع نجی بینک کی برانچ سے گرفتار کیا گیا، دونوں ملزمان نجی بینک میں ملازم تھے، ملزمان سے مجموعی طور پر 40 ہزار 500 سعودی ریال برآمد ہوئے۔

پارک ٹاورز کلفٹن کراچی میں ایک اور کارروائی میں ایف آئی اے کراچی زون نے ملزم شاہ زیب کو گرفتار کیا، ملزم کے قبضے سے 70 ہزار اماراتی درہم اور 14 ہزار امریکی ڈالر برآمد ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: افغان مرکزی بینک نے 80 کروڑ سے زیادہ کی کرنسی کیوں جلا دی؟

ترجمان ایف آئی اے نے کہا ہے کہ ملزمان غیرملکی کرنسی برآمد ہونے کے حوالے سے حکام کو مطمئن کرنے میں ناکام رہے، ملزمان کو گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp