ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس چارسدہ کے زیر اہتمام جشن آزادی سپورٹس گالا کی اختتامی تقریب کے موقع پر ضلعی اسپورٹس انتظامیہ کی بد انتظامی اورناقص انتظامات کے خلاف کھلاڑیوں نے احتجاج ریکارڈ کروایا۔
کھلاڑیوں نے ضلعی اسپورٹس افسر کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے ٹرافی توڑ دی اور اعلیٰ افسران سے واقعے کا نوٹس لینے کی اپیل کی۔
چارسدہ میں جشن آزادی سپورٹس گالہ اختتامی تقریب
شدید گرمی میں کھلاڑیوں کو گھنٹوں انتظار کروانے پر کھلاڑی پھٹ پڑے
ٹرافی زمین پر دے ماری pic.twitter.com/6aLAxFEtLY— Muhammad Faheem (@MeFaheem) August 15, 2024
نوجوان کھلاڑی کی ٹرافی توڑنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جس پر رد عمل دیتے ہوئے صارفین نے بھی منتظمین کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ کھلاڑیوں نے بالکل ٹھیک کیا۔
ایک صارف کا کہنا تھا کہ سرکاری افسران نے تاخیر سے آ کر کوئی نیا کام نہیں کیا اور جواباً یہ نوجوان کھلاڑی کا ردعمل ہے۔ صارف کا مزید کہنا تھا کہ لوگ اب تنگ آ رہے ہیں اور کسی جمہوری متبادل پلیٹ فارم کی عدم موجودگی میں عوام کا غصہ اور افراتفری انتشار اور تباہی کا باعث بن سکتی ہے۔
the Govt officials did not do something new. The new is reaction of the young sportsman. People are getting fed up. cannot take it anymore. In absence of any democratic alternative platform, people's anger will result in chaos, anarchy and collapse https://t.co/QpGHkjO1Dh
— Ijaz Khan (@ijazkhan) August 15, 2024
حسن خٹک نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ ’پروگرام تو وڑ گیا‘۔
پروگرام وڑھ گیا 😂 https://t.co/ZO0SqLjuBt
— Hassan Khattak 🇵🇰 (@HassanKhattak42) August 15, 2024
کھلاڑیوں کا احتجاج ریکارڈ کراتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ انہیں 2 بجے کا وقت دیا گیا تھا، تمام کھلاڑی سخت گرمی میں وقت پر پہنچے لیکن 3 گھنٹے سے زائد انتظار کرایا گیا۔