گلگت بلتستان میں بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریاں، درجنوں مکانات و اراضی تباہ

جمعہ 16 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گلگت بلتستان میں شدید بارشوں، سیلاب اورندی نالوں سے زمینی کٹاؤ، پل بہہ گئے ہیں اور درجنوں مکانات اورفصلیں تباہ ہو گئی ہیں۔

جمعرات کو شروع ہونے والی موسلا داربارشوں اورسیلاب سے بالائی علاقوں میں بلخصوص استورشدید متاثرہوااورفینہ کے مقام آرسی سی پل اورلکڑی کا پل سیلاب سے بری طرح متاثرہواہے۔

یہ بھی پڑھیں:ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید بارشیں اور نشیبی علاقے زیرِآب آنے کا خدشہ ، محمکہ موسمیات

موسمیاتی تبدیلی کے باعث شمالی علاقہ جات میں شروع ہونے والی بارشوں کے باعث سیلاب کا رخ استور کی جانب مُڑ گیا ہے جس کی وجہ سے کئی گھرسیلابی ریلے سے متاثرہوئے ہیں اور فصلوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

استوریوتھ ویلفیرآرگنائزیشن نے استورمیں ہونے والے سیلاب کا تخمینہ لگایا جس میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب سے 44 کے قریب گھر، زرعی زمین، املاک، جانوروں، فصلوں اور فش فارم کو نقصان پہنچا ہے۔

مزید پڑھیں:ژوب میں شدید بارشیں: لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ڈی آئی خان قومی شاہراہ بند

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 15 کے قریب افراد کے گھر سیلاب کی نذر ہو گئے ہیں اور لوگ بے یارومدگار کھلے آسمان تلے ہیں جن کو فوری طورپرچھت کی ضرورت ہے۔

رپورٹ کے مطابق رابطہ سڑکوں اور پل کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے سیلاب کی وجہ سے فینہ کے دونوں پل تباہ ہونے کی وجہ سے فینہ کا دوسرے گاؤں سے رابطہ منقطع ہو گیا جس کے بعد ریسکیو استور کے عملے نے جمعہ کی صبح سیڑھی کے ذریعے پھنسے ہوئے مریضوں اور لوگوں کو ریسکیو کیا۔

ڈپٹی کمشنر استور محمد طارق کے مطابق بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے اور بعض مقامات پر زمینی رابطہ بحال کردیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے ہفتہ کے روز 17 اگست 2024 تک مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔ ضلعی انتظامیہ اور گلگت بلتستان ڈیزآسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے بارشوں کے دوران سیاحوں اور مسافروں کو غیر ضروری سفر سے اجتناب برتنے کی ہدایت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بلوچستان میں طوفانی بارشیں، بچوں سمیت 6 افراد جانبحق، سڑکیں اور باغات تباہ

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی طرف سے گلگت بلتستان خصوصاً استور فینہ میں سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے 2 پلوں کی فوری تعمیرسمیت پھنسے ہوئے سیاحوں کو فوری ریسکیو کرنے اور متاثرین سیلاب کی بحالی کے حوالے سے فوری اقدامات کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp