اسرائیلی فوج نے لبنان میں ایک رہائشی عمارت پر حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق ہوگئے۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے جنوبی لبنان کے شہر میں ایک رہائشی عمارت پر فضائی حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق ہوگئے، جن میں 2 بچے بھی شامل ہیں، جبکہ 5 افراد زخمی ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں ایران چند روز میں اسرائیل پر حملہ کرسکتا ہے، اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیل کے حملے میں جو افراد جاں بحق ہوئے ان کا تعلق شام سے تھا، جبکہ جو افراد زخمی ہیں ان میں سے بھی کچھ کی حالت تشویشناک ہے۔
مقامی حکام نے اسرائیلی فوج کے حملے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت ظاہر نہیں کی۔
یہ بھی پڑھیں مشرق وسطیٰ میں بڑے ایرانی حملے کے لیے تیار ہیں، امریکا
دوسری جانب اسرائیلی فوج کا دعویٰ ہے کہ فضائی حملے میں حزب اللہ کے اسلحہ ڈپو کو نشانہ بنایا گیا ہے۔