شہبازشریف نے ایک بار پھر فوری الیکشن نہ کرانے کا موقف دُہرا دیا ، کل پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب

اتوار 2 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم پاکستان و صدر پاکستان مسلم لیگ ن محمد شہبازشریف نے ایک بار پر اپنا موقف دُہرایا ہے کہ موجودہ حالات میں فوری انتخابات ممکن نہیں ہیں۔

شہبازشریف کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی اور آئینی صورت حال پر تفصیلی گفت وشنید کی گئی اور اس دوران آئینی و قانونی ماہرین نے پیر کے روز سپریم کورٹ میں ہونے والی اہم سماعت کے حوالے سے بھی بریفنگ دی۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی معاشی صورتحال اس قابل نہیں ہے کہ ملک میں فوری الیکشن کرا دیے جائیں۔

شہبازشریف کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ ، ملک احمد خان ، منصور اعوان اور دیگر نے شرکت کی۔

دوسری جانب شہبازشریف نے مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بھی پیر کی دوپہر کو طلب کر لیا ہے جس میں قومی اسمبلی کے اجلاس سے متعلق حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا جبکہ وزیراعظم کی جانب سے اراکین کو سیاسی حکمت عملی پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کا 3 رکنی بینچ انتخابات التوا کیس کی سماعت کررہاہے اور پیر کے روز اس کی اہم سماعت ہوگی جبکہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ہفتہ کے روز ریمارکس دیے تھے کہ پیر کا سورج معاملات کے حل کی نوید لے کر طلوع ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ماہرنگ بلوچ کی نوبل امن انعام کے لیے نامزد کرنے والا ی’یورگن واٹنے فریڈنس‘ کون ہے؟

ٹرمپ اور شہباز ملاقات سے بھارتی اثرورسوخ کو دھچکا لگا ہے، وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق

ماہرنگ بلوچ کی نوبل امن انعام کی نامزدگی کے پیچھے بھارتی خفیہ ایجنسی کا کیا کردار ہے؟

کھیل رہے تھے تو ہاتھ بھی ملانا چاہیے تھا، کانگریس رہنما ششی تھرور کی بھارتی ٹیم پر تنقید

گھر کی تعمیر کے لیے 20 سے 35 لاکھ تک قرضہ کن شرائط پرحاصل کیا جا سکتا ہے؟

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر سے اہم ملاقات، ڈونلڈ ٹرمپ کو دورہ پاکستان کی دعوت، اہم منصوبوں پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی