نوشہرہ : پاک فوج کو بدنام کرنے والا جعلی میجر گرفتار ، منشیات برآمد

اتوار 2 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبر پختونخوا کے علاقے نوشہرہ میں ایکسائز پولیس نے منشیات سمگلروں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا ہے اور پاک فوج کی وردی میں ملبوس جعلی میجر کو گرفتار کر لیا ہے۔

ترجمان ایکسائز پولیس کے مطابق پاک فوج کی وردی میں ملبوس جعلی میجر ملزم اقبال علی ولد فرمان علی ساکن ایبٹ آباد کو بھاری مقدار میں منشیات سمگل کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔

ترجمان نے بتایا کہ جعلی میجر کی سرکاری نمبر پلیٹ اور کالے شیشوں والی گاڑی سے 5 بوریوں میں بند لاکھوں روپے مالیت کی60 کلوگرام چرس برآمد کر لی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ منشیات سمگلنگ کے متعلق خفیہ اطلاع پر ایکسائز پولیس نے ناکہ بندی کی ہوئی تھی جہاں  ملزم نے موقع پا کر گاڑی دوڑا دی اور تھانہ ایکسائز کی موبائل گاڑی کو ٹکر مارکر نقصان بھی پہنچایا۔

ترجمان پولیس نے بتایا کہ جعلی میجر کو مقابلے کے بعد رسالپور پھاٹک کے پاس سے گرفتار کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ ملزم نے اس سے قبل 10 بار منشیات پنجاب اسمگل کرنے کا اعتراف کرلیا ہے۔

ترجمان کے مطابق ملزم کے خلاف منشیات سمگلنگ، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور پاک فوج کو بدنام کرنے کے جرم میں متعدد دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp