سپریم کورٹ کے قادیانیوں سے متعلق فیصلے کے خلاف اسلام آباد میں احتجاجی مظاہرہ

پیر 19 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ کے قادیانیوں سے متعلق فیصلے کے خلاف اسلام آباد میں مشترکہ احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام ہونے والے مظاہرے کی قیادت مولانا قاضی عبدالرشید، مولانا قاضی مشتاق، مولانا ظہور احمد علوی، مولانا نذیر فاروقی، مولانا ڈاکٹر عتیق الرحمان، مولانا آدم خان، مولانا عبدالغفار، مفتی عبدالسلام، مولانا طیب فاروقی، صاحبزادہ عتیق الرحمان، مولانا عبدالقدوس محمدی اور دیگر کررہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں قادیانی مبارک احمد کیس میں پنجاب حکومت کی نظرثانی کی درخواست سماعت کے لیے مقرر

مظاہرین آبپارہ سے جلوس کی صورت میں ڈی چوک پہنچے، جہاں مظاہرے نے جلسہ عام کی شکل اختیار کرلی۔

مظاہرے میں اسلام آباد، راولپنڈی، مری، ٹیکسلا، حسن ابدال، اٹک، روات، گوجرخان، جہلم، دینہ اور دیگر کئی علاقوں سے بڑے بڑے قافلوں نے شرکت کی۔ جبکہ مختلف تاجر تنظیموں کے قائدین بھی ہزاروں تاجروں کے ہمراہ مظاہرے میں شامل ہوئے۔

سپریم کورٹ متنازعہ اور شریعت و آئین کے خلاف فیصلہ واپس لے، مظاہرین کا مطالبہ

مظاہرین نے سپریم کورٹ سے متنازعہ اور شریعت و آئین کے خلاف فیصلہ فی الفور واپس لینے کا مطالبہ کیا۔

مقررین نے ختم نبوت اور ناموس رسالتؐ کے حوالے سے قوانین میں کسی قسم کی تبدیلی کو ناقابل قبول قرار دیا اور کہاکہ سپریم کورٹ کا فیصلہ پاکستان میں ڈی اسلامائزیشن کی کوشش ہے جو قطعاً قابل برداشت نہیں۔

مقررین نے کہاکہ پاکستان میں قادیانیوں کو چور راستے سے ارتدادی سرگرمیاں جاری رکھنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

مظاہرے سے عظمیٰ گل اور دیگر کا خطاب

مظاہرے سے جماعت اسلامی کے رہنما میاں محمد اسلم، جمعیت اہلحدیث کے مرکزی رہنما سید عتیق الرحمان شاہ، مفتی اویس عزیز، تاجر رہنما شرجیل میر، کاشف چوہدری، ارشد اعوان، عظمیٰ گل اور دیگر نے خطاب کیا۔

یہ بھی پڑھیں چیف جسٹس کیخلاف قتل کی دھمکی؛ انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت ٹی ایل پی رہنما کیخلاف مقدمہ درج

اس کے علاوہ مولانا قاری سیف اللہ سیفی، جمعیت علما اسلام کے امیر مولانا عبدالمجید ہزاروی، اہلسنت والجماعت کے رہنما مولانا تنویر عالم، ایم ایس او کے رہنما مولانا بلال ربانی، مولانا خلیل بندھانی سکھر، پیر عبدالشکور نقشبندی، مولانا تنویر علوی، عمار یاسر اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

مقررین نے کہاکہ 7 ستمبر کو مینار پاکستان لاہور کے جلسے میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستانی کھلاڑیوں کو بگ بیش لیگ کھیلنے کی اجازت، کرکٹ آسٹریلیا کی تصدیق

وزیر اعلیٰ مریم نواز کا صوبائی ایئرلائن ‘ایئر پنجاب’ کو جلد از جلد فعال کرنے کا حکم

اسامہ بن لادن عورت کا روپ دھار کر فرار ہوا، سابق سی آئی اے افسر کا دعویٰ

لکی مروت میں خفیہ اطلاع پر کامیاب آپریشن، 8 خوارج مارے گئے

بلوچستان مہاجرین کے لیے ہمیشہ خوش آمدید کہنے والا صوبہ ہے، وزیراعظم شہباز شریف

ویڈیو

سعودی عرب میں پاکستانی طلبا کے لیے کونسی اسکالرشپس دستیاب ہیں؟

کراچی میں کتنے کیمرے لگے ہیں، اگر کیمروں نے کام کرنا چھوڑ دیا تو چالان کیسے ہوگا؟

ٹی ایل پی پر پابندی، رضوی برادران مشکل میں، حیران کن شواہد سامنے آگئے

کالم / تجزیہ

سوات کا فرمان علی خان جس نے جدہ میں اپنی جان دے کر 14 زندگیاں بچائیں

پولیس افسران کی خودکشی: اسباب، محرکات، سدباب

آو کہ کوئی خواب بُنیں کل کے واسطے