’ملک ریاض کی بات پر اعتبار کرلیا کہ پیسہ منی لانڈرنگ کا نہیں تھا‘، عمران خان کے بیان پر تنقید

جمعرات 22 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ملک ریاض کے ساتھ معاہدہ خفیہ رکھنے کا اعتراف کرلیا۔ سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملک ریاض نے بتایا تھا کہ یہ منی لانڈرنگ کا پیسہ نہیں اس لیے انہوں نے تحقیقات نہیں کیں اور انہیں ملک ریاض نے کہا تھا کہ برطانوی ایجنسی این سی اے کے ساتھ ڈیل کو پبلک نہ کیا جائے اسی لیے انہوں نے اس ڈیل کو خفیہ رکھا۔

عمران خان کے ان بیانات کے بعد پی ٹی آئی مخالف ایک بڑی تعداد ان پر تنقید کرتی نظر آرہی ہے۔ صحافی مبشر زیدی نے لکھا کہ عمران خان کے بقول انہوں نے ملک ریاض کی بات پر اعتبار کرلیا کہ پیسہ منی لانڈرگ کا نہیں تھا۔ برطانوی ایجنسی این سی اے نے کیا خیرات کا پیسہ واپس کیا تھا؟

ثاقب راجہ نے عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ جب ہیرے نظر آئیں تو کسی بھی بات پر اعتبار آجاتا ہے۔

عوام بنام سرکار نامی ایک پیج نے لکھا کہ اندازہ کریں عمران خان نے ملک ریاض کے کہنے پر کسی چیز کی تحقیقات نہیں کرائیں، ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ عوام جانتے ہیں اس کی تحقیقات کیوں نہیں کرائی گئیں کیونکہ سابق وزیراعظم عمران خان نے اس کے عوض 458 کنال زمین مفت میں لی اور اس پر القادر یونیورسٹی بھی مفت میں بنوا لی۔

شیراز بٹ نے لکھا کہ عمران خان کچھ دیر بعد اپنے اس بیان سے بھی مکر جائیں گے اور یوٹرن لے لیں گے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان کے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں نیب کا پرانا ریکارڈ فراہم کرنے اور ٹرائل روکنے کی درخواست پر ٹرائل کورٹ کو حتمی فیصلہ نہ سنانے کا حکم امتناع ختم کردیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افریقہ کی منڈیوں میں داخلے کا سنہری موقع، یوگنڈا کی پاکستان کو 25 سال تک ٹیکس چھوٹ سرمایہ کاری کی پیشکش

صومالی قزاقوں کو تاوان ادا نہیں کریں گے، پاکستان عالمی قوانین کا پابند ہے، اسحاق ڈار

ملک کے مختلف علاقوں میں 30 اگست سے 4 ستمبر تک بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری

وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی کا بند راستے کھولنے اور انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا اعلان، گرین بس سروس کا افتتاح کردیا

بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کے نائیکوپ فعال، ویزے کا بھی کوئی مسئلہ نہیں، تحریک انصاف کا منفی پروپیگنڈا بے نقاب

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں