شیر افضل مروت کا زیر زمین جانے اور کل باہر نکلنے کا اعلان

بدھ 21 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما شیر افضل مروت نے اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے پی ٹی آئی کے جلسے کا این او سی منسوخ کرنے پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ کل جلسہ ہر حال میں ہوگا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کارکنوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ گرفتاریوں سے بچنے کے لیے کل تک زیرزمین چلے جائیں، میں بھی زیرزمین جارہا ہوں اور کل باہر نکلوں گا۔

یہ بھی پڑھیں کل اسلام آباد جلسہ ہر صورت ہوگا، بیرسٹر گوہر اور علی امین گنڈاپور کا اعلان

انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کے کارکنوں کو خوفزدہ کرنے کے لیے دھمکی آمیز خبریں پھیلائی جارہی ہیں، لیکن ہم جلسہ ہر صورت کریں گے، اگر انتظامیہ نے تشدد کا سہارا لیا تو ہم نہیں جھکیں گے۔

انہوں نے کہاکہ ہم اسلام آباد میں جمع ہونے کا اعلان مشاورت کے بعد جاری کریں گے، تمام پاکستانی کل کے حالات کے گواہ رہیں اور اگر تشدد ہوا تو شہباز شریف، محسن نقوی، آئی جی اسلام آباد اور چیف کمشنر اسلام آباد ذمہ دار ہوں گے۔

شیر افضل مروت نے کہاکہ میں کل دیگر قیادت کے ساتھ ریلی کی قیادت کرتے ہوئے جلسہ گاہ پہنچوں گا، دیکھتے ہیں کوئی ہمیں کیسے روکتا ہے، اگر حالات خراب ہوئے تو ذمہ دار مسلم لیگ ن ہوگی۔

واضح رہے کہ اسلام آباد انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت کا این او سی منسوخ کردیا ہے، جس کے بعد بیرسٹر گوہر اور علی امین گنڈاپور نے بھی کہا ہے کہ ہم جلسہ ہر صورت کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

‘اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ ریاستی اور مذہبی فرض،’ قومی کمیشن برائے اقلیتی حقوق کا بل پارلیمنٹ سے منظور

اسٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس میں 900 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

وفاقی آئینی عدالت: صدر، وزیراعظم اور آرمی چیف کیخلاف آرٹیکل 6 کی کارروائی کے لیے درخواست دائر

بنوں میں سرکاری گاڑی پر حملہ، اسسٹنٹ کمشنر سمیت 3 اہلکار شہید، 3 زخمی

کھجور کی ویلیو ایڈڈ مصنوعات بنانیوالی والی پاکستانی کمپنی

ویڈیو

کھجور کی ویلیو ایڈڈ مصنوعات بنانیوالی والی پاکستانی کمپنی

پنجاب کالج کہوٹہ کیمپس ترکھیاں میں سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فیئر 2025 کا انعقاد

سعودی عرب: پاکستانی کلچرل ویک کا شاندار انعقاد

کالم / تجزیہ

کرکٹ کا سچا خادم اور ماجد خان

بابر اعظم کو ‘کنگ’ کیوں کہا جاتا ہے؟

بھٹو نیپا چورنگی میں کیوں زندہ نہیں؟