نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی کے صارفین کے لیے بجلی 5 روپے 75 پیسے مہنگی کردی۔
نیپرا کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بجلی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں پنجاب نے اپنے وسائل سے عوام کو بجلی بلوں میں ریلیف دیا، دوسرے صوبے بھی بسم اللہ کریں، وزیراعظم
نیپرا کے مطابق مئی کے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 2 روپے 59 پیسے مہنگی کی گئی ہے جبکہ جون کے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 3 روپے 16 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا ہے۔ جبکہ یہ اضافہ اکتوبر اور نومبر کے بلوں میں وصول کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں بجلی کے زیادہ بلوں کی وجہ سے شہری سراپا احتجاج ہیں اور بل کم کرنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔
حال ہی میں جماعت اسلامی نے راولپنڈی کے لیاقت باغ میں 2 ہفتے تک دھرنا دیا، جس کے بعد حکومت کے ساتھ ان کا ایک معاہدہ طے پایا جس کے مطابق ڈیڑھ ماہ میں بجلی کی قیمتیں کم کی جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں پنجاب کے بعد اسلام آباد کے شہریوں کے لیے بھی بجلی کے بلوں میں 14 روپے فی یونٹ رعایت کا اعلان
دوسری جانب پنجاب حکومت نے اپنی ترقیاتی بجٹ سے کٹوتی کرکے صوبے کے عوام کو بجلی کی فی یونٹ قیمت پر 14 روپے کا ریلیف دیا ہے، جس کے بعد ملک بھر کے عوام بلوں میں ریلیف دینے کا مطالبہ کررہے ہیں۔