سندھ ہائیکورٹ کا 6 سیشن ججز کے تقرری و تبادلے کا نوٹیفکیشن جاری

جمعہ 23 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے 6سیشن ججز کے تقرری و تبادلے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، نوٹیفکیشن کے مطابق 3ججز کی تقرریاں اور 3ججز کے تبادلے ہوئے۔

سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حیدرآباد ظہوراحمد ہیکڑو کو سیشن جج ملیر مقرر کردیا گیا ہے۔ جبکہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج دادو غلام شاہ کو ڈسٹرکٹ جج حیدرآباد مقرر کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈسٹرکٹ جج میرپور خاص محمد یاسین کا تبادلہ کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ جج دادو مقرر کیا گیا ہے۔ اسی طرح ڈسٹرکٹ جج مٹھی غلام حسین تالپور کو ڈسٹرکٹ جج میرپور خاص مقرر کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: 27ویں چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس محمد شفیع صدیقی کون ہیں؟

سندھ ہائیکورٹ نے ڈسٹرکٹ جج محمد احسن خان درانی کو ڈسٹرکٹ جج مٹھی مقرر کیا ہے جبکہ ڈسٹرکٹ جج محترمہ انا جونیجو کو جوڈیشل اکیڈمی میں فیکلٹی ممبر مقرر کردیا گیا ہے۔

واضح رہے سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے ججز کی تقرریوں اور تبادلوں کا نوٹیفکیشن گزشتہ روز جاری کیا گیا جس میں 6 ججز کی تقرریاں و تبادلے شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افریقہ کی منڈیوں میں داخلے کا سنہری موقع، یوگنڈا کی پاکستان کو 25 سال تک ٹیکس چھوٹ سرمایہ کاری کی پیشکش

صومالی قزاقوں کو تاوان ادا نہیں کریں گے، پاکستان عالمی قوانین کا پابند ہے، اسحاق ڈار

ملک کے مختلف علاقوں میں 30 اگست سے 4 ستمبر تک بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری

وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی کا بند راستے کھولنے اور انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا اعلان، گرین بس سروس کا افتتاح کردیا

بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کے نائیکوپ فعال، ویزے کا بھی کوئی مسئلہ نہیں، تحریک انصاف کا منفی پروپیگنڈا بے نقاب

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں