امیتابھ بچن میرے ساتھ بالکل رومانوی نہیں ہیں، جیا بچن کی ویڈیو وائرل

جمعہ 23 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نامور بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن اور جیا بچن کا شمار فلم نگری کے کامیاب ترین ازدواجی جوڑوں میں ہوتا ہے لیکن اس پرفیکٹ جوڑی کے تعلق کے بارے میں مداح ہمیشہ متجسس رہتے ہیں کہ ان کے درمیان  محبت کا تعلق کیسے پروان چڑھا۔

سوشل میڈیا پر جیا بپن کی ایک پرانی ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں وہ اور امیتابھ بچن سن 1998 میں اداکارہ سمی گریوال کے  پروگرام میں بطور مہمان شریک ہوئے۔

پروگرام کے دوران اس جوڑے نے اپنی زندگی کے مختلف موضوعات پر گفتگو کی لیکن دونوں اداکاروں کے مابین رومانس پر جیا بچن کا تبصرہ سن کر مداح حیران رہ گئے۔

دورانِ انٹرویو میزبان نے اداکار امیتابھ بچن سے سوال کیا کہ کیا وہ خود کو رومانٹک انسان سمجھتے ہیں؟ جس پر امیتابھ بچن نے فوراً جواب دیا ’نہیں‘

 اسی دوران جیا بچن  نے طنزیہ انداز میں کہا ’ نہیں، ایسا نہیں ہے، امیتابھ  صرف ان کے ساتھ ہی اَن رومانٹک ہیں۔‘

تنازعہ بن جانے کے ڈر سے امیتابھ بچن نے فوراً کہا کہ لگتا ہے انہوں نے گڑبڑ کردی ہے۔ امیتابھ کی بات پر جیا بچن نے قہقہہ لگاتے ہوئے گفتگو کا رُخ دوسری جانب موڑ دیا۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے کئی مقامات پر دونوں اداکاروں کو نجی زندگی پر حیران کردینے والے انکشافات کرتے سنا جاچکا ہے۔ اداکاری کے بے تاج بادشاہ امیتابھ بچن اور جیا بچن کی شادی 3 جون 1973 کو ممبئی میں ہوئی تھی جس کے بعد اب بھی دونوں کی شادی کی تصاویر اکثر سوشل میڈیا پر دکھائی دیتی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ریکارڈ اضافے کے بعد سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی، فی تولہ کتنا سستا ہوا؟

بھارتی فلم دھرندھر نیٹ فلکس پر ریلیز، اصلی فلم کہاں گئی؟

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا سپریم کورٹ کے سامنے دھرنا: 8 فروری احتجاج کے حوالے سے پتے پوشیدہ ہیں، وی نیوز سے خصوصی گفتگو

پاکستان اور بھارت انڈر 19 کا تاریخی ٹکراؤ، سپر 6 میں اہم معرکہ

نیویارک میں برف ہٹانے کے لیے ’ہاٹ ٹب‘ متعارف، شہریوں کو آسانی کی امید

ویڈیو

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا سپریم کورٹ کے سامنے دھرنا: 8 فروری احتجاج کے حوالے سے پتے پوشیدہ ہیں، وی نیوز سے خصوصی گفتگو

سخت شرائط کے باوجود اسٹینڈ بائی پروگرام حاصل کیا اور پاکستان کو اقتصادی بحران سے نکالا، شہباز شریف

کیا محمود اچکزئی حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کروا پائیں گے؟

کالم / تجزیہ

طالبان کہانی: افغان طالبان سے پاکستانی طالبان تک

کیا سوشل میڈیا کا دور ختم ہوا؟

ایک تھا ونڈر بوائے