محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا کا کم دباؤ مغربی بنگال پر موجود ہے جو اگلے 2 روز کے دوران پاکستان کی جانب بڑھے گا اور 25 اگست کی رات سے طاقتور مون سون ہوائیں ملک بھر خصوصاً جنوبی علاقوں میں داخل ہوں گی۔
26 سے 29 اگست کے دوران ملک کے جنوبی علاقوں میں طوفانی بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ لینڈسلائیڈنگ، طغیابی اور نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ۔ متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے اور سیاحوں کو احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں:موسمیاتی تبدیلی: گلگت بلتستان میں سیلاب سے متاثرہ خواتین کو کن مشکلات کا سامنا ہے؟
25 اگست سے طاقتور مون سون ہوائیں ملک میں داخل ہوں گی۔ جس کیساتھ ہی طوفانی بارشوں کا نیا اسپیل شروع ہو جائے گا۔ 26 سے 29 اگست کے دوران کراچی، حیدرآباد سمیت سندھ کے بیششر اضلاع میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔
راولپنڈی اسلام آباد، گلیات سمیت بلوچستان، خیبرپختتونخوا، پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بیشتر علاقوں میں جم کر بادل بر سکیں گے۔
مزید پڑھیں:رواں ہفتے موسلا دھار مون سون بارشیں شروع، محکمہ موسمیات نے نوید سنا دی
موسم کا حال سنانے والوں کا کہنا ہے کہ مو سلادھار بارشوں کی وجہ سے سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خطرہ ہے۔ شدید بارشوں کے باعث مقامی ندی نالوں میں طغیانی اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔
محکمہ موسمیات نے متعلقہ حکام کو الرٹ رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے سیاحوں کو بھی احتیاطی تدابیر اپنانے کی اپیل کی ہے