پنجاب پولیس کی گاڑی کا نمبر 804، ویڈیو وائرل

پیر 26 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق وزیر اعظم عمران خان کے جیل جانے کے بعد ’قیدی نمبر 804‘ کی اصطلاح تحریک انصاف کے کارکنان اور حامیوں میں ان سے محبت کی وجہ سے عام ہے۔

اسی نمبر کی شرٹس، ٹوپیاں اور دیگر سامان بھی مارکیٹ میں موجود ہے جبکہ پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے قیدی نمبر 804 پر نغمے بھی سامنے آتے رہتے ہیں۔

حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں پنجاب پولیس کی گاڑی کا نمبر 804 ہے۔ اس پر صارفین کے دلچسپ تبصرے جاری ہیں۔

ایک صارف نے پنجاب پولیس کی  804 نمبر پلیٹ والی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ کہیں ایسا نہ ہو کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز گاڑی کی نمبر پلیٹ دکھانے والے اہلکار کو نوکری سے ہی نکال دیں۔

پی ٹی آئی کے حامی ایک صارف نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب پولیس کی 804 نمبر پلیٹ کی گاڑی دکھانے پر اس اہلکار کو نوکری سے نکال دیا جائے گا۔

ایک ایکس صارف کا کہنا تھا کہ اس پولیس اہلکار کے خلاف فوراً کارروائی کرنی چاہیے کیونکہ سرکاری عہدے پر رہ کر آپ کسی سیاسی عمل میں شامل نہیں ہو سکتے۔

محمد عامر خان نے طنزاً لکھا کہ 804 نمبر پلیٹ والی اس گاڑی کو بھی 9 مئی کے کیس میں جیل بھیج دیں۔

ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کئی صارفین کا کہنا تھا کہ ویڈیو میں پولیس اہلکار کا چہرہ نہیں دکھانا چاہیے تھا کیونکہ اس سے اہلکار کی نوکری کو خطرہ ہو سکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وینیزویلا پر امریکی حملے کے بعد ’جیک رائن‘ سیریز کا کلپ کیوں وائرل ہوا؟

ریٹائرمنٹ کے بعد لیونل میسی کیا کرنا پسند کریں گے؟ فٹبالر نے خود بتادیا

پی ٹی آئی کا 8 فروری کو کوئی شو نہیں ہوگا، یہ پہیہ جام ہڑتال کی صلاحیت نہیں رکھتے، رانا ثنااللہ

پنجاب میں دھند کا راج برقرار، مختلف موٹرویز بند

امریکا کے بغیر روس اور چین کو نیٹو کا کوئی خوف نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟