ٹیلی گرام کے بانی کو موساد کی خوبصورت ایجنٹ نے گرفتار کروایا؟

پیر 26 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مقبول میسجنگ ایپ ٹیلی گرام کے سی ای او پاول دوروف کو فرانسیسی پولیس نے ہفتے کی شام لی بورجٹ ایئرپورٹ سے گرفتار کر لیا۔ ارب پتی روسی بزنس مین پاول دوروف کو روس کا مارک زکربرگ کہا جاتا ہے اور انہیں 90 کروڑ صارفین رکھنے والی ایپ ٹیلی گرام پر مجرمانہ سرگرمیوں کے مبینہ پھیلاؤ سمیت کئی الزامات میں گرفتار کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: معروف سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹیلی گرام کے بانی پاول دورو فرانس میں گرفتار

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ گرفتاری کے وقت ڈوروف اکیلے نہیں تھے بلکہ متعدد اطلاعات کے مطابق ان کی گرل فرینڈ تصور کی جانے والی ایک پراسرار خاتون کو بھی ان کے ساتھ گرفتار کیا گیا تھا۔ اب یہ قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ جولی واویلووا کے نام سے شناخت کی گئیں وہ خاتون بھی ڈوروف کے پکڑے جانے کی وجہ ہوسکتی ہے۔

انٹرنیٹ پر گھومنے والی تھیوریز سے پتا چلتا ہے کہ خاتون کی بھی نگرانی کی جا رہی ہوگی جس کی وجہ سے حکام دوروف تک پہنچ گئے۔ قیاس کیا جا رہا ہے کہ جولی واویلووا بھی پاول دوروف کی گرفتاری کے پیچھے ہیں۔

 

جولی واویلووا کون ہیں؟

جولی واویلووا کی عمر 24 برس ہے اور وہ دبئی کی ایک کرپٹو کوچ اور اسٹریمر ہے۔ انسٹاگرام پر جولی جن کے 20,000 سے زیادہ فالوورز ہیں خود کو ایک گیمر کے طور پر بیان کرتی ہیں اور ان کے مطابق انہیں گیمنگ، کرپٹو، زبانیں اور مائنڈسیٹ سے گہری دلچسپی ہے۔ وہ انگریزی، روسی، ہسپانوی اور عربی روانی سے بول سکتی ہیں۔

مزید پڑھیے: ٹیلی گرام مقبولیت میں واٹس ایپ سے آگے

دلچسپ بات یہ ہے کہ جولی واویلووا اور ٹیلیگرام کے سی ای او کو قازقستان، کرغیزستان اور آذربائیجان جیسے مختلف مقامات پر ایک ساتھ دیکھا گیا ہے جن کی تصاویر ان کے انسٹاگرام اور ہائی لائٹس پر موجود ہیں۔

دونوں کا قریبی تعلق اس وقت مزید واضح ہوا جب وہ فرانسیسی حکام کی جانب سے ان کی گرفتاری سے قبل ایک نجی جیٹ پر پیرس پہنچے۔ اگرچہ ان کے تعلقات کی صحیح نوعیت ابھی تک واضح نہیں ہے لیکن ان کا بار بار ایک ساتھ ظاہر ہونا ایک گہرے تعلق کی نشاندہی کرتا ہے۔

سوشل میڈیا پر جولی کی پوسٹس اور پیرس میں پاول دوروف کے ساتھ ان کی تصاویر نے کرپٹو کمیونٹی میں قیاس آرائیوں کو جنم دیا ہے کہ انہوں نے جان بوجھ کر حکام کو پاول کی لوکیشن تک پہنچایا۔

مزید پڑھیں: اعتدال اور ٹیلی گرام کی مشترکہ کاوشیں، ڈیڑھ کروڑ سے زائد انتہا پسند مواد ہٹادیا

جولی کے پاول کی گرفتاری میں کردار کے حوالے سے اب تک کوئی حتمی بات سامنے نہیں آسکی ہے۔ علاوہ ازیں پاول کی گرفتاری کے بعد سے جولی کے اہل خاندان میں سے کسی کا بھی ان سے رابطہ نہیں ہوسکا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp