کراچی کے مختلف علاقوں میں گرج چمک اور تیز بارش ہوئی جس کے ساتھ ہی شاہراہوں پر پانی جمع ہونے اور بجلی کے غائب ہوجانے سمیت مختلف مسائل نے سر اٹھالیا۔
یہ بھی پڑھیں: بارشوں کی پیشگوئی، سی اے اے کا کراچی ایئر پورٹ کے لیے الرٹ جاری
جن علاقوں میں بارش رپورٹ ہوئی ان میں گلستان جوہر، گلشن اقبال، گلشن معمار، ایئرپورٹ، بہادر آباد، طارق روڈ، پی ای سی ایچ ایس، ملیر، صدر، آئی آئی چندریگر روڈ، ڈیفنس، ایف بی ایریا اور بفرزون بھی شامل ہیں۔ بارش کے ساتھ گرج چمک اور تیز ہواؤں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
بارش شروع ہوتے ہی شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی غائب ہوگئی جبکہ سڑکوں و شاہراہوں پر پانی جمع ہوگیا جس سے شہریوں کو مسائل کا سامنا ہے۔
مزید پڑھیے: سندھ میں موسلادھار بارشوں سے نمٹنے کے لیے صوبائی حکومت نے کیا تیاری کی؟
کراچی کے علاوہ سندھ کے دیگر شہروں میں بارش ہو رہی ہے اور بارشوں کا یہ سسٹم بھارتی صونے گجرات سے آرہا ہے۔ احمد آباد سمیت بھارتی گجرات کے دیگر شہروں میں تیز موسلادھار بارش پچھلے 14 گھنٹوں سے جاری ہے۔