شاہد آفریدی کی نواسے سے پہلی ملاقات، ویڈیو وائرل

منگل 27 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور انشا آفریدی کے ہاں بیٹے کی ولادت ہوئی ہے اورسابق کپتان شاہد آفریدی نانا بن گئے ہیں۔

بچے کی ولادت پر پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں اور مداحوں سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی جانب سے شاہین کو والد اور شاہد آفریدی کو نانا بننےکی مبارک باد دی جارہی ہے۔

شاہد آفریدی نے نواسے عالیار کے گھر آنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کر دی ہے شاہد آفریدی کی پوسٹ کو بڑی تعداد میں صارفین لائیک اور ری پوسٹ کر رہے ہیں اور مبارکباد کا پیغام دے رہے ہیں۔

شاہد آفریدی کی سوشل میڈیا پر وائرل پوسٹ میں وہ اپنے نواسے کو گود میں لےکر گھر میں داخل ہوتے دکھائی دے رہے ہیں، اس موقع پر گھر کو خصوصی طور پر سجایا گیا تھا۔ سابق کپتان نے بچے کے لیے نیک خواہشات  کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ بچے کو صراط مستقیم پر چلائے۔

نانا بننے پر سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر شاہد آفریدی نے خوشی کے ایموجی کے ساتھ لکھا کہ دنیائےکرکٹ کا کم عمر ترین نانا بننے پر آپ تمام احباب کے محبتوں بھرے پیغامات موصول ہو رہے ہیں۔

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ہماری خوشیوں میں شامل ہونے پر میں اور میری فیملی آپ سب لوگوں کا دل سے شکریہ ادا کرتی ہے۔

یاد رہے قومی کرکٹر شاہین آفریدی 3 فروری 2023 کو سابق کپتان شاہد آفریدی کی صاحبزادی انشا کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عوام نے انتشار، بدتمیزی اور الزام تراشی کی سیاست مسترد کردی، مریم نواز

جنوبی کوریا کے نیشنل میوزیم میں پہلی مستقل اسلامی آرٹ گیلری کا افتتاح

نائجیریا: اغوا کی گئی 24 اسکول طالبات ایک ہفتے بعد بازیاب

مرحوم ماں کا روپ دھار کر اسی کی پنشن وصول کرنے والا بہروپیا پکڑا گیا

2040 تک شمالی کوریا کے جوہری ہتھیار 400 سے تجاوز کر سکتے ہیں، ماہر کی پیشگوئی

ویڈیو

وی ایکسکلوسیو: اسمبلی توڑ دیتا تو آج بھی وزیراعظم ہوتا، چوہدری انوارالحق

جامعہ بلوچستان کے طلبہ کی آرٹ ایگزیبیشن، رنگوں، مجسموں اور خیالات سے سماجی و ماحولیاتی زخم بے نقاب

چولستان کے اونٹ کیوں مر رہے ہیں؟

کالم / تجزیہ

این اے 18 ہری پور سے ہار پی ٹی آئی کو لے کر بیٹھ سکتی ہے

دیوبند کا سب سے بڑا محسن : محمد علی جناح

پاکستان کا جی ایس پی پلس سفر جاری رہے گا