وزیراعلیٰ پنجاب نے 25 پارلیمانی سیکرٹریز کے تقرر کی منظوری دے دی

جمعرات 29 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے 25 پارلیمانی سیکریٹریز کے تقرر کی منظوری دے دی۔

وزیراعلیٰ آفس سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق، اسامہ لغاری کو محکمہ زراعت، ملک افتخار احمد کو اوقاف و مذہبی امور، شعیب اویسی کو بورڈ آف ریونیو، منصور اعظم کو توانائی، شہریار ملک کو ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اور ملک وحید کو محکمہ خوراک کا پارلیمانی سیکریٹری مقرر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مریم نواز نے مری ڈویلپمنٹ پلان کی منظوری دیدی، شہر کو عوام کے لیے بہترین بنائیں گے، وزیراعلیٰ پنجاب

نوٹیفیکیشن کے مطابق، اجمل خان کو ہائر ایجوکیشن، سلطان باجوہ کو ہاؤسنگ، سونیا عاشق کو انسانی حقوق ومذہبی امور، حسن عسکری شیخ کو انڈسٹریز، کامرس اور انوسٹمنٹ کا پارلیمانی سیکریٹری مقرر کیا گیا۔

شازیہ رضوان کو اطلاعات و کلچر، صاحبزادہ غزین عباسی کو محنت و افرادی قوت، خالد رانجھا کو قانون و پارلیمانی امور، خرم ورک کو لوکل گورنمنٹ کمیونٹی ڈویلپمنٹ، محمد زبیر کو مائنز اینڈ منرلز، رانا طارق کو منصوبہ بندی و ترقی اور ضیا اللہ شاہ کو پنجاب ایمرجنسی سروسز کا پارلیمانی سیکریٹری مقرر کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں چیف منسٹر انٹرن شپ پروگرام کا آغاز؛ 6ہزار نوجوان مستفید ہوں گے

وزیراعلیٰ پنجاب نے نوشین عدنان کو اسکول ایجوکیشن، میاں شاہد حسین کو ایس اینڈ جی اے ڈی، ارشد جاوید وڑائچ کو سوشل ویلفیئر اور بیت المال، راشدہ لودھی کو اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن، تیمور علی لالی کو محکمہ ٹرانسپورٹ، محمد انس محمود کو یوتھ افیئرز اینڈ اسپورٹس جبکہ سلمیٰ سعدیہ تیمور کو ویمن ڈویلپمنٹ اور سلطان حیدر علی کو وزیراعلیٰ انسپیکشن ٹیم کا پارلیمانی سیکریٹری مقرر کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور یورپی یونین کے مابین اسٹریٹجک ڈائیلاگ کا ساتواں دور برسلز میں منعقد

ججز ٹرانسفر کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے انٹرا کورٹ اپیل کی سماعت عدالت میں چیلنج

انٹرنیشنل مقابلۂ قرأت کے لیے مختلف ممالک کے قرّاء کی پاکستان آمد شروع

ٹرمپ کے بارے میں ڈاکومنٹری کی متنازع ایڈیٹنگ، بی بی سی کا ایک اور عہدیدار مستعفی

وفاقی حکومت کا سونے کی درآمد و برآمد پر پابندی ختم کرنے کا فیصلہ

ویڈیو

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے حساس ڈیٹا کیوں چوری کیا؟ 28ویں آئینی ترمیم، کتنے نئے صوبے بننے جارہے ہیں؟

عدلیہ کرپٹ ترین ادارہ، آئی ایم ایف کی حکومت کے خلاف چارج شیٹ، رپورٹ 3 ماہ تک کیوں چھپائی گئی؟

کالم / تجزیہ

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت