دوحہ سے فلپائن جانے والی پرواز کی کراچی ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

ہفتہ 31 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

دوحہ سے فلپائن جانے والی پرواز نے کراچی ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی ہے۔ پاکستان کی فضائی حدود میں لائنر طیارےکا ایک انجن بند ہوگیا تھا۔ 39 ہزار فٹ کی بلندی پر غیر ملکی طیارے میں خرابی پیدا ہوئی تو پائلٹ نے مے ڈےکی کال دی اور فوری ہنگامی لینڈنگ کی اجازت مانگی تھی۔

ترجمان سی اے اے کے مطابق طیارہ کراچی جناح ائیرپورٹ پر باحفاظت لینڈ کر گیا۔ طیارے میں سوار 187 مسافروں کو لاؤنج میں منتقل کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:مسافر کی جہاز میں خود کشی کی کوشش، ہنگامی لینڈنگ

کراچی ایئرپورٹ پر لینڈ نہ کرنے والی غیر ملکی پرواز مسقط سے روانہ

پرواز میں موجود 250 سے زائد مسافر 40 منٹ میں کراچی پہنچ جائیں گے۔ دوحہ سے کراچی آنے والی پرواز کو آج صبح سویرے طوفانی بارش کے باعث مسقط بھیج دیا گیا تھا۔ طیارے نےکئی بار کراچی ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی کوشش کی لیکن ناکام رہا۔ لینڈنگ میں ناکامی پر پرواز کو کراچی سے مسقط بھیجا گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp