موسلادھار بارشوں سے ملک کے مختلف علاقوں میں طغیانی، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کا خطرہ

ہفتہ 30 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے مختلف حصوں میں موسلادھار بارشوں کے باعث دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، نوشہرہ، صوابی، مری، گلیات، اسلام آباد/راولپنڈی، شمال مشرقی پنجاب، کشمیر، ڈیرہ غازی خان اور ان سے ملحقہ برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔

خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں، مری، گلیات اور کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہو سکتی ہے۔ اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ناروال، پشاور، نوشہرہ اور مردان کے نشیبی علاقوں میں بھی زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔

مزید پڑھیں: بلوچستان میں مون سون بارش کا نیا سلسلہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا

موسلادھار بارش، آندھی، جھکڑ اور گرج چمک کے باعث روزمرہ کے معمولات متاثر ہو سکتے ہیں جبکہ کمزور انفراسٹرکچر جیسے کچے گھر، دیواریں، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز، گاڑیاں اور سولر پینلز کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔

محکمہ موسمیات نے مسافروں اور سیاحوں کو محتاط رہنے، اپنے سفر کا انتظام موسمی حالات کے مطابق کرنے، اور بارش کے دوران کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لیے موسم کی تازہ ترین معلومات حاصل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

مزید پڑھیں: ملک بھر میں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی، بالائی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ

ہفتہ اور اتوار کے روز پنجاب، کشمیر، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد اور خیبرپختونخوا میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش، بعض مقامات پر تیز اور موسلادھار بارش متوقع ہے۔

شام اور رات میں شمال مشرقی بلوچستان، شمال/جنوب مشرقی سندھ اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود، جبکہ ژوب، موسی خیل، بارکھان، خضدار اور لسبیلہ میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور بارش کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں: بارشوں کے دوران بہہ نکلنے والی اربوں روپوں کی لکڑی دریائے نیلم کی نذر

گزشتہ 24 گھنٹے کا موسم

خیبرپختونخوا، پنجاب، اسلام آباد اور کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش ریکارڈ کی گئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔

خیبرپختونخوا: چراٹ 165، کاکول 53، پشاور سٹی 41، باچا خان ایئرپورٹ 35، پاڑاچنار 17، بالاکوٹ 14، مالم جبہ 4، دیر لوئر 2 ملی میٹر بارش ہوئی۔

پنجاب: منڈی بہاؤالدین 81، حافظ آباد 63، جہلم 50، سیالکوٹ 47، منگلا 45، بہاولنگر 44، گجرات 34، شیخوپورہ 31، اسلام آباد 28، لاہور 26 ملی میٹر بارش ہوئی۔

مزید پڑھیں: شدید بارشیں اور سیلاب: کلاؤڈ برسٹ، موسمیاتی تبدیلی یا ناقص منصوبہ بندی؟

کشمیر: کوٹلی 41، گڑھی دوپٹہ 37، راولاکوٹ 18، مظفرآباد 12 ملی میٹر بارش ہوئی۔

زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت:

چلاس، تربت، دالبندین 43 ڈگری، نوکنڈی 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اہم ہدایات

شہری اور سیاح حضرات موسلادھار بارش اور تیز ہواؤں کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے خطرات کو مدنظر رکھتے ہوئے محتاط رہیں۔

مزید پڑھیں: خیبرپختونخوا میں مزید مون سون بارشوں کی پیشگوئی، پی ڈی ایم اے نے ہائی الرٹ جاری کر دیا

نشیبی علاقوں میں سیلاب سے بچاؤ کے اقدامات کریں اور کمزور ڈھانچوں کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔

موسمی حالات کے پیش نظر شہریوں کو محتاط رہنے اور حکومت اور محکمہ موسمیات کی ہدایات پر عمل کرنے کی تاکید کی گئی ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سعودی عرب کی مصنوعی ذہانت کے میدان میں نمایاں عالمی پیش رفت، اے آئی انڈیکس درجہ بندی میں بہتری

بلوچستان میں افسران کی فیلڈ میں موجودگی یقینی بنانے کے لیے ڈیجیٹل مانیٹرنگ کا فیصلہ

سعودی عرب کا پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر اضافی معاونت کا اعلان، 5 ارب ڈالر ڈپازٹ کی مدت میں توسیع

ایران امریکا مذاکرات کا دوسرا دور، جے ڈی وینس، وٹکاف اور جیرڈ کشنر حصہ لیں گے، سی این این

مریم نواز شریف کی وزارت اعلیٰ کے 2 برس، لوگ کیا کہتے ہیں؟

ویڈیو

مریم نواز شریف کی وزارت اعلیٰ کے 2 برس، لوگ کیا کہتے ہیں؟

پاکستان کی ثالثی نے دنیا بھر کی سٹاک مارکیٹ کو بچا لیا

پاکستان، ایران اور امریکا کے درمیان امن معاہدے کے لیے مزید کیا سکتا ہے؟

کالم / تجزیہ

محبت، کتابیں اور دستوئیفسکی کے ’بیچارے لوگ‘

ایران امریکا تصادم کس طرف جا رہا ہے؟

ایک تھی آشا