مشعال یوسفزئی کو خیبرپختونخوا حکومت سے کیوں نکالا؟ وجہ سامنے آگئی

اتوار 1 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صوبہ خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی مشیر برائے محکمہ سماجی بہبود مشعال یوسفزئی کو عہدے سے ہٹائے جانے کی اصل وجہ اور پھر ان کو مشیر برائے محکمہ سماجی بہبود کا قلمدان دیے جانے کے خلاف پارٹی کی مخالفت کی اندرونی کہانی بھی سامنے آ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کی مشعال یوسفزئی کی کور کمیٹی کی رکنیت معطل کرنے کی ہدایت

میڈیا رپورٹس کے مطابق مشعال یوسفزئی پر یہ الزام سامنے آیا ہے کہ وہ پارٹی کے مرکزی معاملات میں بے جا مداخلت کر رہی ہیں، جس پر انہیں پارٹی کے ایک سینیئر رہنما نے ’ڈی نوٹیفائی ‘ کیے جانے کا میسج علی امین گنڈاپور کو بھیجا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے اس سینیئررہنما نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے کہنے پر مشعال یوسفزئی کو عہدے سے ’ڈی نوٹیفائی ‘ کرنے کا پیغام وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو بھیجا۔

مزید پڑھیں: مشال یوسفزئی کے مستقبل کا فیصلہ، عمران خان نے اختیار علی امین گنڈاپور کو دیدیا

میڈیا رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ مشعال یوسفزئی کے بارے میں یہ شکایات بھی سامنے آئی ہیں کہ وہ صوبے کوچھوڑکرمرکز میں زیادہ وقت گزارتی تھیں جس کے باعث ایک تو ان پر پارٹی کے مرکزی امور میں مداخلت کا الزام سامنے آیا اور دوسرا یہ کہ ان کے خلاف بانی پی ٹی آئی کوسینیئر قیادت کی جانب سے شکایات موصول ہوئی تھیں۔

نیوز رپورٹس کے مطابق مشعال یوسفزئی پر ہر جگہ بشریٰ بی بی کا نام استعمال کرنے کا بھی الزام عائد کیا گیا ہے، اس کے علاوہ ان کی بطورمشیرمحکمہ سماجی بہبود کارکردگی کو بھی غیرتسلی بخش قرار دیا گیا ہے۔

دوسری جانب نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنما شوکت یوسفزئی نے بتایا کہ مشعال یوسفزئی کا صوبائی کابینہ میں بھی کوئی کارکردگی کھل کر سامنے نہیں آئی جس سے پارٹی کو کوئی فائدہ نہیں ہو رہا تھا، اس کے علاوہ وہ لوکل قیادت سے رابطہ کرنے کی بجائے صرف اعلیٰ قیادت کے ساتھ ہی اپنا رابطہ رکھے ہوئے تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’آپ کی تقرری کا میرٹ کیا ہے؟‘، سوال پوچھنے پر مشال یوسفزئی برہم

ایک سوال کے جواب میں شوکت یوسفزئی نے کہا کہ مشعال یوسفزئی کو جب کابینہ میں لیا گیا تو اس وقت بھی مجھے بہت عجیب محسوس ہوا، میں نہیں سمجھتا کہ ان کی پارٹی میں کوئی خدمات ہیں۔وزیراعلیٰ کو مشعال کی کام کرنے کی صلاحیت کا پتا چل گیا ہے، اب وزارتوں کی تقسیم پر ضرور نظر ثانی ہونی چاہیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ججز ٹرانسفر کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے انٹرا کورٹ اپیل کی سماعت عدالت میں چیلنج

انٹرنیشنل مقابلۂ قرأت کے لیے مختلف ممالک کے قرّاء کی پاکستان آمد شروع

ٹرمپ کے بارے میں ڈاکومنٹری کی متنازع ایڈیٹنگ، بی بی سی کا ایک اور عہدیدار مستعفی

وفاقی حکومت کا سونے کی درآمد و برآمد پر پابندی ختم کرنے کا فیصلہ

یورپی یونین انڈو پیسفک فورم: اسحاق ڈار کی سنگاپور کے وزیرِ خارجہ اور بنگلادیشی سفیر سے غیررسمی ملاقات

ویڈیو

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے حساس ڈیٹا کیوں چوری کیا؟ 28ویں آئینی ترمیم، کتنے نئے صوبے بننے جارہے ہیں؟

عدلیہ کرپٹ ترین ادارہ، آئی ایم ایف کی حکومت کے خلاف چارج شیٹ، رپورٹ 3 ماہ تک کیوں چھپائی گئی؟

کالم / تجزیہ

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت