مشال یوسفزئی کے مستقبل کا فیصلہ، عمران خان نے اختیار علی امین گنڈاپور کو دیدیا

جمعہ 26 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے صوبائی کابینہ کی رپورٹ بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) و سابق وزیراعظم عمران خان کو پیش کردی ہے جس کے بعد عمران خان نے کابینہ میں رد و بدل کا اختیار وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کو دے دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بدھ کو وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے سابق وزیراعظم عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی، اس ملاقات کے دوران صوبے کی گورننس کے حوالے سے مشاورت کی گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے صوبائی کابینہ کے ارکان مشال یوسفزئی اور شیر افضل مروت کے بھائی خالد مروت کی شکایات سے متعلق عمران خان کو آگاہ کیا ہے جس کے بعد عمران خان نے دونوں ارکان کو کابینہ میں رکھنے یا نہ رکھنے کا اختیار وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کو دے دیا ہے۔

عمران خان سے مشال یوسفزئی سے متعلق شکایت

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے مشال یوسفزئی کی جانب سے سامنے آنے والے تنازعات اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے حوالے سے بھی عمران خان کو آگاہ کیا۔

خالد مروت سے متعلق شکایات

دوسری جانب وزیراعلیٰ نے شیر افضل مروت کے بھائی خالد مروت کی بیوروکریسی، انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے ملنے والی شکایات اور بے جا مداخلت کرنے سے متعلق شکایات بھی عمران خان کے سامنے رکھیں۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے مزکورہ صوبائی ممبران کی رپورٹ پر تشویش کا اظہار کیا اور ان کے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا اختیار وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کو دے دیا ہے۔

مشال یوسفزئی، خالد مروت کے بارے فیصلہ مشاورت سے کیا جائے گا

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سینیئر صوبائی قیادت سے مشورہ کرنے کے بعد مذکورہ افراد کو کابینہ میں رکھنے یا نہ رکھنے سے متعلق آئندہ چند دنوں میں فیصلہ کریں گے۔

خیال رہے کہ مشال یوسفزئی مشیر برائے سماجی بہبود جبکہ شیر افضل مروت کے بھائی خالد مروت کے پاس مشیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا عہدہ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

سندھ طاس معاہدہ: بیشتر بھارتی ماہرین بھی پاکستان کے موقف کے حامی ہیں

سپریم کورٹ: سزا بڑھانے کی اپیل خارج، 14 سال بعد رہائی پا چکے قیدی کے بارے اہم حکم

’سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ معطل نہیں کیا جا سکتا‘، پاکستان کے مؤقف کو عالمی پذیرائی

افغانستان میں دہشتگردوں کی کھلی پذیرائی پر اقوام متحدہ کی خاموشی پر سوالات

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

کالم / تجزیہ

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز

عالمی ریکارڈ کا حامل پاکستانی ڈاک ٹکٹ