عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فراننس نے فضائی سفر کے دوران پاکستان کی حدود کا استعمال کیا ہے۔
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق اٹلی سے جکارتہ سفر کے دوران پوپ فرانسس کے خصوصی جہاز نے پاکستان کی فضائی حدود استعمال کی۔
یہ بھی پڑھیں نریندر مودی نے پاکستان کی فضائی حدود کیوں استعمال کی؟
ذرائع نے بتایا کہ پوپ فرانسس نے پاکستان کی فضائی حدود سے گزرنے پر خیرسگالی کا پیغام بھی دیا۔
ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ پوپ فرانسس کا طیارہ تہران سے پاکستان کی فضائی حدود کراچی فلائٹ ریجن میں داخل ہوا، اس موقع پر ایئرٹریفک کنٹرولر نے خصوصی طیارے کو خوش آمدید کہا۔
پوپ فرانسس نے صدر پاکستان آصف زرداری اور پاکستان کے عوام کے لیے خیرسگالی کا پیغام دیا۔
یہ بھی پڑھیں پاک ایران تناؤ: تمام پاکستانی ایئر لائنز کو ایرانی فضائی حدود سے گریز کی ہدایت
واضح رہے کہ حال ہی میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بھی پاکستان کی فضائی حدود کا استعمال کیا تھا، تاہم وہ خیرسگالی کا پیغام دیے بغیر ہی گزر گئے تھے۔