کارساز روڈ حادثہ کی ملزمہ نتاشا دانش غیرملکی شہری نکلیں

بدھ 4 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی کے کارساز روڈ پر راہگیروں پر گاڑی چڑھانے والے ملزمہ نتاشا دانش برطانوی شہری نکلی۔

دستاویزات میں انکشاف ہوا ہے کہ نتاشا دانش گزشتہ ماہ 2 اگست کو لندن سے کراچی پہنچی، اور ان کے پاس یوکے کا ڈرائیونگ لائسنس بھی ہے، جس کی میعاد 2031 تک ہے۔

یہ بھی پڑھیں نتاشا دانش کی جیل سے ویڈیو وائرل، کیا سب صحافی خواتین جیل جاسکتے ہیں؟

’پاکستان کے قانون کے مطابق غیر ملکی ڈرائیونگ لائسنس 6 ماہ تک ڈرائیونگ کے لیے پاکستان میں قابل قبول ہے‘۔

دستاویز کے مطابق نتاشا دانش 18 اگست 2005 کو پہلی بار آغا خان اسپتال کے ذہنی امراض کے وارڈ میں داخل ہوئی تھیں، جنہیں 21 اگست 2005 کو ڈسچارج کیا گیا۔

واضح رہے کہ کراچی کی معروف کاروباری شخصیت کی اہلیہ نتاشا دانش نے گزشتہ ماہ کارساز روڈ پر گاڑی راہگیروں پر چڑھا دی تھی، جس کے نتیجے میں باپ بیٹی جاں بحق ہوگئے تھے، جبکہ دیگر افراد زخمی ہوگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں سانحہ کارساز: ’نتاشا دانش کو انسانی زندگیوں کے ضائع ہونے پر کوئی پچھتاوا نہیں‘

نتاشا اس وقت جیل میں ہیں اور ان کا ٹرائل چل رہا ہے، جبکہ وکیل نے درخواست ضمانت دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ وہ ذہنی مریضہ ہیں، اس لیے عدالت ان کی ضمانت منظور کرے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وینیزویلا پر امریکی حملے کے بعد ’جیک رائن‘ سیریز کا کلپ کیوں وائرل ہوا؟

ریٹائرمنٹ کے بعد لیونل میسی کیا کرنا پسند کریں گے؟ فٹبالر نے خود بتادیا

پی ٹی آئی کا 8 فروری کو کوئی شو نہیں ہوگا، یہ پہیہ جام ہڑتال کی صلاحیت نہیں رکھتے، رانا ثنااللہ

پنجاب میں دھند کا راج برقرار، مختلف موٹرویز بند

امریکا کے بغیر روس اور چین کو نیٹو کا کوئی خوف نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟