وزیراعلیٰ مریم نواز نے نیوٹریشن پروگرام کا افتتاح کردیا، کن بچوں کو مفت دودھ ملے گا؟

جمعرات 5 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اسکول نیوٹریشن پروگرام کا باضابطہ افتتاح کردیا۔ ڈی جی خان میں اسکول نیوٹریشن پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب میں ہزاروں اسکول ہیں جن میں لاکھوں بچے پڑھتے ہیں، وسائل تھوڑے ہیں، لیکن اچھا وقت آئے گا اور آرہا ہے، پوری کوشش ہوگی بچوں کی غذائی ضرورت پوری کرنے کے لیے جو کچھ کرسکتی ہوں وہ کروں۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ڈی جی خان میں اسکول نیوٹریشن پروگرام کے افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آج مجھے بچوں سے جو پیار ملا وہ بتا نہیں سکتی، ڈیرہ غازی خان سے اسکول نیوٹریشن پروگرام کا آغاز کیا جارہا ہے، ہم پانچویں کلاس تک کے بچوں کے لیے مفت دودھ کا پروگرام لائے ہیں۔ آپ سب بچوں کے لیے ایسے سوچتی ہوں جیسے ایک ماں سوچتی ہے، یہ بچے میرے لیے وی آئی پیز ہیں۔

مزید پڑھیں: بجلی بلوں میں ریلیف کے بعد جلد سولر پینل پروگرام شروع کیا جائے گا، مریم نواز

مریم نواز کا کہنا تھا کہ میرا خیال تھا ڈی جی خان کے بچے مجھے نہیں جانتے لیکن یہ سب بچے مجھے پہلے سے جانتے ہیں۔ بہت سے لوگ مختلف باتیں کرتے ہیں، جب عملی کام کرنے کی باری آتی ہے تو کچھ نظر نہیں آتا، چاہتی ہوں عملاً آپ کے لیے کچھ کرکے دکھاؤں تاکہ آپ کو لگے آپ کی وزیراعلیٰ ماں کی طرح ہے۔ ہم ڈیرہ غازی خان اور مظفر گڑھ سے اس پروگرام کولانچ کرنے جارہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب وہ واحد صوبہ ہے جس میں نوازشریف کے ویژن سے مہنگائی میں کمی لائے ہیں، پنجاب میں آٹے، روٹی اور سبزیوں کی قیمتیں کم ہوئی ہیں۔ ہم روز مہنگائی کو کم کرنے کے لیے سرتوڑ کوششیں کررہے ہیں، پہلی بار مہنگائی 35فیصد سے کم ہوکر سنگل ڈیجٹ پر آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہاں وزارت تعلیم کی پوری ٹیم بیٹھی ہے، میری تعلیم کی ٹیم آپ کے لیے دن رات کام کررہی ہے، قوم اور عوام کا پیسہ آپ کا پیسہ ہے، قوم کے پیسے میں ایک روپے کی خیانت بھی ہوئی تو اللہ معاف نہیں کرے گا، چاہتی ہوں آپ کا پیسہ بغیر کسی غلط کام کے آپ تک پہنچے۔

یہ بھی پڑھیں: بجلی سبسڈی پر شارٹ ٹرم ریلیف سے متعلق غلط خبروں پر مریم نواز برہم

وزیراعلیٰ پنجاب کا بچوں کو تلقین کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ اپنے وطن سے پیار کرنا ہے وطن کے خلاف کوئی کام نہیں کرنا، دنیا چاہے جو کررہی ہے اس کو کرنے دیں آپ نے وطن کی محبت اور سلامتی کے لیے کام کرنا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

زہریلی شربت پینے سے 11 بچوں کی موت کے بعد ڈاکٹر گرفتار، کمپنی کے خلاف مقدمہ درج

آئی ایم ایف کا دباؤ، پی آئی اے کی ملکیت روز ویلٹ ہوٹل گرانے اور فلک بوس ٹاور تعمیر کرنے پر غور

بنگلہ دیش میں بھارتی مصنوعات کے بائیکاٹ سے ساڑھی کی صنعت بحران کا شکار

اسرائیلی فضائیہ کا یمن سے داغا گیا میزائل مار گرانے کا دعویٰ

اسرائیل، غزہ سے جزوی انخلا اور حملوں میں کمی پر رضامند، جنگ کے خاتمے کی راہ ہموار ہوگئی، صدر ٹرمپ

ویڈیو

کدو اب نظر انداز نہیں ہوگا، اسکردو میں منفرد ’کدو فیسٹیول‘

علم بانٹنے والے معاشرے کے معماروں کو سلام، 5 اکتوبر استاد کا عالمی دن

نیتن یاہو نے اسلامی ممالک کے 20 نکات ٹرمپ سے کیسے تبدیل کروائے؟ نصرت جاوید کے انکشافات

کالم / تجزیہ

لاہور کی تاریخی آندھی، جب دن کے وقت رات ہوگئی

بچے اکیلے نہیں جاتے

جین زی (Gen Z) کی تنہائی اور بے چینی