وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث رشتہ ازدواج میں منسلک، تصاویر وائرل

جمعہ 6 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔ انہوں نے سماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پر اپنے نکاح کی چند تصاویر شیئر کیں اور کیپشن میں لکھا کہ اس نعمت کے لیے وہ اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں۔

کرکٹر کے نکاح کے بعد مداحوں کی جانب سے مبارک باد کا سلسلہ جاری ہے۔

نکاح کی تقریب پشاور کے نجی ہوٹل میں ہوئی جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں محمد حارث کو دوستوں اور رشتہ داروں کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے، نکاح کے موقع پر محمد حارث نے سفید رنگ کے کُرتے اور پاجامہ کا انتخاب کیا، اس پر انہوں نے سفید رنگ کی ہی کام والی جیکٹ پہنی ہوئی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ahtasham Riaz (@ahtashamriaz22)

واضح رہے کہ وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث کو پاکستان شاہینز کی وائٹ بال ٹیم کی کپتانی سونپ دی گئی ہے۔ محمد حارث نے آخری بار کولمبو میں اے سی سی مینز ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ 2023 میں پاکستان شاہینز کی کپتانی کی تھی۔ فائنل میں پاکستان شاہینز نے بھارت کو 128 رنز سے شکست دے کر ٹائٹل کا کامیابی سے دفاع کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بنگلہ دیش: جماعتِ اسلامی خواتین ونگ کا کارکنان کے ساتھ ہراسانی کے واقعات پر شدید احتجاج

کیا گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو عہدے سے ہٹایا جارہا ہے؟

پاس کیز روایتی پاس ورڈز کا محفوظ متبادل ہوسکتا ہے؟

یونس خان نے اپنا میڈیا ہاؤس لانچ کردیا

اسرائیل کی جانب سے غزہ جنگ بندی کی خلاف ورزی، قطری وزیراعظم کا ردعمل آگیا

ویڈیو

پشاور میں ہسپانوی ثقافتی رقص کے جلوے

پاک افغان مذاکرات ناکام، خواجہ آصف نے طالبان کو وارننگ دے دی

بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کے بڑھتے مسائل، پاکستان کو کتنے ارب ڈالر کا نقصان ہورہا ہے؟

کالم / تجزیہ

اگر  خوبرو ’دیئیلا‘ پاکستان میں آ جائے تو؟

کیا افغانستان دوست ہے؟

پاک افغان مذاکرات کی ناکامی، افغان طالبان کو فیل کرے گی